Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 10:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مَیں نے وہ چُھوٹی کِتاب فرشتہ کے ہاتھ سے لے لی اَور اُسے کھا لیا۔ وہ میرے مُنہ میں تو شہد کی طرح میٹھی لگی لیکن نگلنے کے بعد میرا پیٹ کڑوا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 پس مَیں وہ چھوٹی کِتاب اُس فرِشتہ کے ہاتھ سے لے کر کھا گیا۔ وہ میرے مُنہ میں تو شہد کی طرح مِیٹھی لگی مگر جب مَیں اُسے کھا گیا تو میرا پیٹ کڑوا ہو گیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 मैंने छोटे तूमार को फ़रिश्ते के हाथ से लेकर उसे खा लिया। मेरे मुँह में तो वह शहद की तरह मीठा लग रहा था, लेकिन मेदे में जाकर उसने कड़वाहट पैदा कर दी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 مَیں نے چھوٹے طومار کو فرشتے کے ہاتھ سے لے کر اُسے کھا لیا۔ میرے منہ میں تو وہ شہد کی طرح میٹھا لگ رہا تھا، لیکن معدے میں جا کر اُس نے کڑواہٹ پیدا کر دی۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 10:10
9 حوالہ جات  

تَب اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدَمزاد، یہ طُومار جو مَیں تُجھے دے رہا ہُوں اِسے کھالے اَور اُس سے اَپنا پیٹ بھر لے۔“ چنانچہ مَیں نے اُسے کھا لیا اَور وہ میرے مُنہ میں شہد کی مانند میٹھا لگا۔


دِل پسند باتیں شہد کا چھتّا ہیں، وہ جان کے لیٔے میٹھی اَور ہڈیّوں کے لیٔے شفا بخش ہوتی ہیں۔


آپ کے اقوال کا ذائقہ کس قدر شیریں ہے، وہ میرے مُنہ میں شہد سے بھی زِیادہ میٹھے لگتے ہیں!


میرا مُراقبہ بھی اُن کو پسند آئے، کیونکہ یَاہوِہ ہی میری خُوشی کا ذریعہ ہیں۔


وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔


تَب رُوح مُجھے اُٹھاکر لے گئی اَور مَیں تلخ دِل اَور آگ بگُولہ ہوکر چلا گیا اَور یَاہوِہ کا مضبُوط ہاتھ مُجھ پر بھاری تھا۔


جسے اُس نے میرے سامنے پھیلا دیا۔ اُس کے دونوں طرف نوحہ، ماتم اَور افسوس ناک الفاظ مرقوم تھے۔


تَب میں اُس فرشتہ کے پاس گیا اَور اُس سے اِلتجا کی کہ کھُلی ہُوئی چُھوٹی کِتاب مُجھے دے دیجئے۔ اُس نے کہا، ”اِسے لے اَور کھالے۔ یہ تمہارا پیٹ کڑوا کر دے گی، ’لیکن تمہارے مُنہ میں شہد کی طرح میٹھی لگے گی۔‘ “


پھر مُجھے بتایا گیا، ”لازِم ہے کہ تو بہت سِی اُمّتوں، قوموں، اہلِ زبانوں اَور بادشاہوں کے بارے میں پھر سے نبُوّت کرے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات