Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




مکاشفہ 1:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور اُس کے پاؤں بھٹّی میں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند تھے اَور اُس کی آواز زور سے بہتے ہویٔے آبشار کی مانند تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اور اُس کے پاؤں اُس خالِص پِیتل کے سے تھے جو بھٹّی میں تپایا گیا ہو اور اُس کی آواز زور کے پانی کی سی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 उसके पाँव भट्टे में दमकते पीतल की मानिंद थे और उस की आवाज़ आबशार के शोर जैसी थी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اُس کے پاؤں بھٹے میں دمکتے پیتل کی مانند تھے اور اُس کی آواز آبشار کے شور جیسی تھی۔

باب دیکھیں کاپی




مکاشفہ 1:15
11 حوالہ جات  

اَور مَیں نے اِسرائیل کے خُدا کا جلال مشرق سے نموُدار ہوتے ہُوئے دیکھا۔ اُس کی آواز سیلاب کے شور کی مانند تھی اَور زمین اُس کے جلال سے مُنوّر ہو گئی۔


اُس کا جِسم فیروزہ کی مانند، اُس کا چہرہ بجلی کا سا تھا، اُس کی آنکھیں جلتے ہُوئے چراغوں کی مانند، اُس کے بازو اَور ٹانگیں چمکتے ہُوئے کانسے کی مانند اَور اُس کی آواز ایک مجمع کی آواز کی مانند تھی۔


پھر مَیں نے آسمان سے ایک اَیسی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار اَور گرجتے بادلوں کی مانند تھی۔ یہ اُس آواز کی مانند تھی جو بربط نواز اَپنے سازوں سے نکالتے ہیں۔


پھر مَیں نے ایک اَیسی بڑی ہُجوم کی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار کے شور اَور بجلی کے کڑکنے کی زوردار آواز کی مانند تھی۔ وہ کہہ رہی تھی: ”ہللّویاہ! کیونکہ خُداوؔند ہمارا خُدا قادرمُطلق بادشاہی کرتا ہے۔“


”تھُواتِیؔرہ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: خُدا کا بیٹا جِس کی آنکھیں بھڑکتی ہُوئی آگ کے شُعلوں اَور جِس کے پاؤں تپائے ہویٔے خالص پیتل کی مانند ہیں، وہ یہ فرماتا ہے۔


زبردست سمُندروں کی گرج سے زِیادہ اَور سمُندر کی طُوفانی موجوں سے بھی بڑھ کر قوی تر ہیں، آسمانوں کے، اعلیٰ قادر یَاہوِہ۔


اُن کی ٹانگیں سیدھی تھیں اَور پاؤں بچھڑے کے کھُروں کی مانند تھے جو منجھے ہُوئے کانسے کی مانند چمکتے تھے۔


وہ مُجھے وہاں لے گیا اَور مَیں نے ایک آدمی کو دیکھا جِس کی صورت کانسے کی بنی ہُوئی صورت کی مانند تھی۔ وہ اَپنے ہاتھ میں کتانی ڈوری اَور پیمائش کا سَرکنڈا لیٔے پھاٹک پر کھڑا تھا۔


حالانکہ لوگ سیلاب کے پانی کی طرح اُمنڈ آتے ہیں، لیکن جَب وہ ڈانٹتا ہے تو وہ اَیسے دُور بھاگ جاتے ہیں، جَیسے ٹیلوں پر کی بھُوسی ہَوا کے سامنے اُڑ جاتی ہے، اَور گھاس پھُوس جسے آندھی اُڑائے پھرتی ہے۔


جَب وہ جاندار چلنے لگے تو مَیں نے اُن کے پروں کی پھڑپھڑاہٹ سُنی جو زور سے بہتے ہُوئے پانی کے شور کی مانند قادرمُطلق کی آواز کی مانند یا کسی لشکر کی ہلچل کی مانند لگتی تھی۔ جَب وہ روکتے تھے تو اَپنے پر لٹکا لیتے تھے۔


اُس کے بعد مَیں نے ایک زورآور فرشتہ کو آسمان سے اُترتے دیکھا۔ وہ بادل اوڑھے ہویٔے تھا اَور اُس کے سَر کے اُوپر قوس قذح تھی۔ اُس کا چہرہ آفتاب کی مانند تھا اَور پاؤں آگ کے سُتونوں کی طرح تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات