Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 98:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 یَاہوِہ کے حُضُور میں سَب اہلِ زمین خُوشی سے للکارو، سازوں کے ساتھ خُوشی کا نغمہ گاؤ؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اَے تمام اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور خُوشی کا نعرہ مارو للکارو اور خُوشی سے گاؤ اور مدح سرائی کرو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ पूरी दुनिया, नारे लगाकर रब की मद्हसराई करो! आपे में न समाओ और जशन मनाकर हम्द के गीत गाओ!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے پوری دنیا، نعرے لگا کر رب کی مدح سرائی کرو! آپے میں نہ سماؤ اور جشن منا کر حمد کے گیت گاؤ!

باب دیکھیں کاپی




زبور 98:4
16 حوالہ جات  

اَے آسمانوں، خُوشی سے گاؤ کیونکہ یَاہوِہ نے یہ کیا ہے؛ اَور نیچے اَے زمین، زور سے للکار۔ اَے پہاڑو، اَے جنگلو اَور اُس کے سَب درختو، گا اُٹھو، کیونکہ یَاہوِہ نے یعقوب کا فدیہ دیا ہے، اَور اِسرائیل میں اَپنا جلال ظاہر کیا ہے۔


اَے سَب اہلِ زمین! خُوشی سے یَاہوِہ کو للکارو۔


پھر مَیں نے ایک اَیسی بڑی ہُجوم کی آواز سُنی جو کسی بڑے آبشار کے شور اَور بجلی کے کڑکنے کی زوردار آواز کی مانند تھی۔ وہ کہہ رہی تھی: ”ہللّویاہ! کیونکہ خُداوؔند ہمارا خُدا قادرمُطلق بادشاہی کرتا ہے۔“


اَے ساری زمین کے لوگو، خُوشی کے ساتھ خُدا کے لیٔے نعرہ مارو!


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛ آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔


اِس کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا ایک بڑی جماعت کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا، ”ہللّویاہ! نَجات اَور جلال اَور قُدرت ہمارے خُدا ہی کی ہے،


اَور وہ ہُجوم جو یِسوعؔ کے آگے آگے اَور پیچھے پیچھے چل رہاتھا، نعرے لگانے لگا، ”اِبن داویؔد کی ہوشعنا!“ ”مُبارک ہے وہ جو خُداوؔند کے نام سے آتا ہے!“ ”عالمِ بالا پر ہوشعنا!“


اَے صِیّونؔ کی بیٹی نغمہ سرائی کر؛ یروشلیمؔ، نغمہ سرائی کر؛ اِسرائیل خُوشی سے للکار! یروشلیمؔ شادمان ہو، اَور پُورے دِل سے خُوشی منا۔


اِن ہی شہروں میں ایک بار پھر خُوشی اَور شادمانی کے نعرے، دُلہا اَور دُلہن کی آوازیں گونجیں گی اَور اُن لوگوں کی صدائیں سُنایٔی دیں گی جو یہ کہتے ہوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں شُکر گزاری کے ہدیئے لے کر آئیں گے، ”قادرمُطلق یَاہوِہ کی شُکر گزاری کرو، کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔“ مَیں اِس مُلک کی حالت پہلے کی طرح بحال کروں گا،‘ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔


اُمّتیں شادمان ہوں اَور خُوشی سے للکاریں، کیونکہ آپ راستی سے لوگوں پر حُکومت کرتے ہیں اَور زمین پر قوموں کی ہدایت کریں گے۔


بیابان اَور اُس کی بستیاں اَپنی آواز بُلند کریں؛ قیدارؔ کے آباد گاؤں خُوش رہو۔ سیلاؔ کے رہنے والے خُوشی سے گائیں؛ وہ پہاڑوں کی چوٹیوں پر سے للکاریں۔


ساری زمین آپ کو سَجدہ کرتی ہے؛ ساری قومیں آپ کے سامنے نغمہ گاتی ہیں اَور آپ کے نام کی سِتائش کرتی ہیں۔“


اَے میرے خُدا! آپ کی سچّائی کی خاطِر میں سِتار بجا کر آپ کی مدح سرائی کروں گا؛ اَے اِسرائیل کے مُقدّس خُدا! میں بربط کے ساتھ آپ کی حَمد کروں گا۔


آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات