Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 96:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 یَاہوِہ کی تمجید کرو جو اُن کے نام کے شایان ہے؛ اُن کی حُضُوری میں اَپنے عطیات لے کر آؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کے شایان ہے۔ ہدیہ لاؤ اور اُس کی بارگاہوں میں آؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 रब के नाम को जलाल दो। क़ुरबानी लेकर उस की बारगाहों में दाख़िल हो जाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 رب کے نام کو جلال دو۔ قربانی لے کر اُس کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 96:8
21 حوالہ جات  

شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔


پس، اَے بھائیو اَور بہنوں! مَیں خُدا کی رحمتوں کا واسطہ دے کر تُم سے مِنّت کرتا ہُوں کہ اَپنے بَدن اَیسی قُربانی کی خدمت ہونے کے لیٔے پیش کرو جو زندہ ہے، پاک ہے اَور خُدا کو پسند ہے۔ یہی تمہاری مَعقُول عبادت ہے۔


کیونکہ آفتاب کے طُلوع سے غروب تک قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی۔ اَور میرے نام کی خاطِر ہر جگہ بخُور جَلایا جائے گا اَور پاک عطیات لایٔے جایٔیں گے کیونکہ قوموں میں میرے نام کی تمجید ہوگی،“ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔


صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی، اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔


اَے خُداوؔند! کون آپ کا خوف نہ مانے گا، اَور کون آپ کے نام کی تمجید نہ کرےگا؟ کیونکہ صِرف تُو ہی قُدُّوس ہے۔ دُنیا کی سَب قومیں آکر تیرے سامنے سَجدہ کریں گی، کیونکہ تیرے راستبازی کے کام ظاہر ہو گئے ہیں۔“


اَور تُم بھی زندہ پتھّروں کی مانند ہو جو پاک رُوح کا مَقدِس بنتے جا رہے ہو، تاکہ تُم کاہِنوں کا مُقدّس فرقہ بَن کر اَیسی رُوحانی قُربانیاں پیش کرو جو یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے خُدا کے حُضُور میں مقبُول ہوتی ہیں۔


چنانچہ آؤ! ہم خیمہ کی حُدوُد سے باہر نکل کر اُس کے پاس چلیں اَور اُس کی ذِلّت میں شریک ہوں۔


میرے پاس سَب کچھ ہے بَلکہ کثرت سے ہے۔ تمہارے بھیجے ہویٔے تحفے اِپفرُدِتُسؔ کے ہاتھ سے مُجھے مِل گیٔے ہیں، اَور مَیں اَور بھی آسُودہ ہو گیا ہُوں۔ یہ خُوشبو اَور قُربانی اَیسی ہے، جو خُدا کی نظر میں پسندِیدہ ہے۔


اگر تمہارے ایمان اَور تمہاری خدمت کی قُربانی کے ساتھ مُجھے بھی اَپنی جان کی قُربانی دینا پڑے تو مُجھے خُوشی ہوگی، اَور مَیں تُم سَب کی خُوشی میں شریک ہو سکوں گا۔


کہ میں غَیریہُودیوں میں المسیح یِسوعؔ کا خادِم بنُوں۔ اَور کاہِنؔ کے طور پر خُدا کی خُوشخبری سُناتا رہُوں، تاکہ غَیریہُودی پاک رُوح سے مُقدّس ہوکر اَیسی نذر بَن جایٔیں جو خُدا کی حُضُوری میں مقبُول ٹھہرے۔


اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛ اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔


یَاہوِہ کے نام کے مطابق اُن کو جلال دو؛ پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو۔


یَاہوِہ کے گھر کے صحنوں میں، اَے یروشلیمؔ، تمہارے درمیان۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


سَبت اَور نئے چاند کے دِنوں میں مُلک کے لوگ اُس پھاٹک کے مدخل پر یَاہوِہ کی حُضُوری میں عبادت کیا کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات