Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 94:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اَے یَاہوِہ، وہ آپ کے لوگوں کو کُچل دیتے ہیں؛ اَور آپ کی مِیراث پر ظُلم ڈھاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اَے خُداوند! وہ تیرے لوگوں کو پِیسے ڈالتے ہیں اور تیری مِیراث کو دُکھ دیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 ऐ रब, वह तेरी क़ौम को कुचल रहे, तेरी मौरूसी मिलकियत पर ज़ुल्म कर रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اے رب، وہ تیری قوم کو کچل رہے، تیری موروثی ملکیت پر ظلم کر رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 94:5
20 حوالہ جات  

خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں: میرے لوگوں کو ستانے اَور غریبوں کے سَر کُچلنے سے آخِر تمہارا مطلب کیا ہے؟“


اَور مَیں نے دیکھا کہ وہ عورت مُقدّسین اَور یِسوعؔ کے شَہیدوں کا خُون پی پی کر مدہوش ہو چُکی تھی۔ اَور اُسے دیکھ کر مُجھے سخت حیرت ہُوئی۔


اَور مَیں اَپنے دو گواہوں کو اِختیار دُوں گا اَور وہ ٹاٹ اوڑھ کر ایک ہزار دو سَوساٹھ دِن تک نبُوّت کریں گے۔“


”صِیّونؔ کے باشِندے کہیں گے، شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے ہمیں کھا لیا ہے، اُس نے ہمیں کُچل دیا ہے، اَور ہمیں خالی صُراحی کی مانند کر دیا۔ اَژدہا کی مانند اُس نے ہمیں نگل لیا ہماری لذیذ غِذا سے اَپنا پیٹ بھر لیا، اَور پھر ہمیں ہمارے مُلک سے بے دخل کر دیا۔


”اَے میری مِیراث کو لُوٹنے والوں، چونکہ تُم شادمان اَور خُوش ہو، اَور داونے والی بچھیا کی مانند کودتے پھاندتے، اَور ایک طاقتور گھوڑے کی مانند ہنہناتے ہو،


”لیکن تمہاری آنکھیں اَور دِل ناجائز منافع کی طرف، اَور بےگُناہوں کا خُون بہانے اَور ظُلم و سِتم ڈھانے میں لگے ہُوئے ہیں۔“


”اَور اَب یہاں میرے پاس کیا ہے؟“ پس یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”کیونکہ میرے لوگ بلاوجہ لے جائے گیٔے، اَورجو اُن پر حُکومت کرتے ہیں وہ اُن کا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور دِن بھر میرے نام پر مُتواتر کُفر بکا جاتا ہے۔


کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو کھا لیا اَور اُن کے وطن کو تباہ کر دیا ہے۔


اُنہُوں نے اَپنے دِل میں کہا: ”ہم اُنہیں نابود کر دیں گے!“ اَور مُلک کے ہر اُس مقام کو نذرِ آتِش کر دیا جہاں خُدا کی عبادت کی جاتی تھی۔


ہم تو آپ کی خاطِر سارا دِن موت کا سامنا کرتے رہتے ہیں؛ ہم ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند سمجھے جاتے ہیں۔


خُدا پُوچھتے ہیں کیا بدکار یہ کبھی نہ سیکھیں گے؟ جو میری اُمّت کو اَیسے کھا جاتے ہیں، جَیسے اِنسان روٹی کھاتا ہے؛ اَور یَاہوِہ کا نام کبھی نہیں لیتے؟


کہیں اَیسا نہ ہو کہ شیر کی مانند وہ میری جان کو پھاڑ کر میرے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالیں، اَور میرا چھُڑانے والا کویٔی نہ ہو۔


اَور کسی شخص کو اِنصاف سے محروم رکھنا۔ کیا خُداوؔند یہ سَب کچھ نہیں دیکھتے؟


تُجھ میں اُنہُوں نے ماں باپ کو حقیر جانا، تُجھ میں اُنہُوں نے پردیسیوں پر ظُلم کیا اَور یتیموں اَور بیواؤں کے ساتھ بُرا سلُوک کیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات