Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 94:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 آپ اُسے مُصیبت کے دِنوں میں آرام بخشتے ہیں، جَب کہ بدکاروں کے لیٔے گڑھا کھودا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تاکہ اُس کو مُصِیبت کے دِنوں میں آرام بخشے۔ جب تک شرِیر کے لِئے گڑھا نہ کھودا جائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ताकि वह मुसीबत के दिनों से आराम पाए और उस वक़्त तक सुकून से ज़िंदगी गुज़ारे जब तक बेदीनों के लिए गढ़ा तैयार न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تاکہ وہ مصیبت کے دنوں سے آرام پائے اور اُس وقت تک سکون سے زندگی گزارے جب تک بےدینوں کے لئے گڑھا تیار نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 94:13
16 حوالہ جات  

لیکن اَے خُدا آپ، بدکاروں کو ہلاکت کے گڑھے میں اُتاریں گے؛ خُونخوار اَور دغاباز لوگ اَپنی آدھی عمر بھی جی نہ پائیں گے۔ پر میں تو آپ ہی پر بھروسا رکھوں گا۔


تو یہ ظاہر ہے کہ خُداوؔند راستبازوں کو آزمائشوں سے بچانا جانتا ہے اَور بدکاروں کو روزِ عدالت تک سزا میں گِرفتار رکھنا بھی جانتا ہے۔


قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛ اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔


پھر مَیں نے آسمان سے ایک آواز آتے سُنی، ”لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوؔند میں وفات پاتے ہیں۔“ ”بے شک،“ پاک رُوح فرماتا ہے، ”کیونکہ وہ اَپنی محنت و مشقّت سے آرام پائیں گے، کیونکہ اُن کے اعمال اُن کے ساتھ جایٔیں گے۔“


مَیں نے سُنا اَور میرا دِل دہل گیا، اُس آواز سے میرے ہونٹ تھرتھرانے لگے؛ میری ہڈّیاں گلنے لگیں، اَور میری ٹانگیں کانپنے لگیں۔ پھر بھی میں صبر سے مُصیبت کے دِن کا اِنتظار کروں گا جو ہمارے اُوپر حملہ کرنے والی قوم پر آنے کو ہے۔


اَور قوموں کو غُصّہ آیا، اَور تیرا غضب نازل ہُوا۔ اَور وہ وقت آ پہُنچا ہے کہ مُردوں کا اِنصاف کیاجایٔے، اَور تیرے خادِموں، نبیوں اَور مُقدّسین اَور اُن سَب چُھوٹے بڑوں کو جو خُدا کے نام کی تعظیم کرتے ہیں اُنہیں اجر دیا جائے اَور زمین کو تباہ کرنے والوں کو تباہ کر دیا جائے۔“


لہٰذا خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام ابھی باقی ہے۔


جَب آپ حملہ آوروں کو اَچانک اُن کے خِلاف چڑھا لائیں، تَب اُن کے گھروں سے چِلّاہٹ سُنایٔی دے، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھے پھنسانے کو گڑھا کھودا ہے، اَور میرے پاؤں کے لیٔے پھندے لگائے ہیں۔


کیا نیکی کا بدلہ بدی سے دیا جائے؟ تَو بھی اُنہُوں نے میرے لیٔے گڑھا کھودا ہے۔ یاد کیجئے کہ مَیں نے آپ کے حُضُور کھڑے ہوکر اُن کے حق میں شفاعت کی تاکہ آپ کا قہر اُن پر سے ٹل جائے۔


جَب بُرے دِن آئیں تو میں کیوں خوفزدہ ہوؤں، اَور اَیسے بدکار لوگ دغاباز مُجھے گھیر لیں۔


لیکن اگر آدمی خاموش رہے تو اُسے کون مُلزم ٹھہرائے گا؟ اگر وہ اَپنا مُنہ چھُپا لے تو کون اُسے دیکھ سکےگا؟ پھر بھی وہ ہر فرد اَور ہر قوم کے ساتھ یکساں سلُوک کرتے ہیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات