Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں، تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 جب شرِیر گھاس کی طرح اُگتے ہیں اور سب بدکردار پُھولتے پَھلتے ہیں تو یہ اِسی لِئے ہے کہ وہ ہمیشہ کے لِئے فنا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 गो बेदीन घास की तरह फूट निकलते और बदकार सब फलते-फूलते हैं, लेकिन आख़िरकार वह हमेशा के लिए हलाक हो जाएंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 گو بےدین گھاس کی طرح پھوٹ نکلتے اور بدکار سب پھلتے پھولتے ہیں، لیکن آخرکار وہ ہمیشہ کے لئے ہلاک ہو جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:7
21 حوالہ جات  

لیکن سَب گُنہگار ہلاک کر دئیے جایٔیں گے؛ بدکار لوگوں کی نَسل کاٹ ڈالی جائے گی۔


کیونکہ، ”ہر بشر گھاس کی مانِند ہے، اَور اُن کی ساری شان و شوکت میدان کے پھُولوں کی مانِند ہے؛ گھاس سُوکھ جاتی ہے اَور پھُول مُرجھا جاتے ہیں،


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔


لیکن اَب ہم مغروُروں کو برکت والے کہتے ہیں۔ بے شک بدکار خُوشحال ہوتے ہیں اَور یَاہوِہ کی مُخالفت کرنے والے رِہائی پاتے ہیں۔


بدکار لوگ اَیسے ہی ہوتے ہیں۔ وہ ہمیشہ بے فکری سے دولت جمع کرنے میں لگے رہتے ہیں۔


ڈاکوؤں کے خیموں کو کویٔی نہیں چھیڑتا، اَورجو لوگ خُدا کو غُصّہ دِلاتے ہیں وہ محفوظ رہتے ہیں، اُن کا معبُود گویا اُن کے ہاتھ میں ہے!


اِسی وجہ سے اُن لوگوں کی طاقت چھین لی گئی، اَور وہ دہشت زدہ اَور شرمسار ہو گئے۔ وہ کھیتوں میں اُگے ہُوئے پَودوں کی مانند ہیں، بالکُل نازک ہرے پَودوں کی طرح، اَور چھتوں پر خُود اُگنے والی گھاس کی مانند ہیں، جو بڑھنے سے پہلے ہی مُرجھا جاتی ہے۔


کیونکہ نادانوں کو اُن کی برگشتگی ختم کر دے گی، اَور احمقوں کی لاپروائی اُن کی تباہی کا باعث بَن جائے گی؛


وہ گھمنڈ بھری باتیں کرتے ہیں؛ سَب بد کِردار تکبُّر سے بھرے ہُوئے ہیں۔


میں اَپنے ہوش کھو بیٹھا اَور جاہل تھا؛ مَیں آپ کے سامنے وحشی کی مانند تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات