Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 دس تار والے بربط کے ساز پر اَور سِتار کے خُوش آہنگ نغموں کے ساتھ اِظہار کرنا کیا ہی بھلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 دس تار والے ساز اور بربط پر اور سِتار پر گُونجتی آواز کے ساتھ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 ख़ासकर जब साथ साथ दस तारोंवाला साज़, सितार और सरोद बजते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 خاص کر جب ساتھ ساتھ دس تاروں والا ساز، ستار اور سرود بجتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:3
17 حوالہ جات  

سِتار کے ساتھ یَاہوِہ کی سِتائش کرو؛ دس تار والے بربط کے ساتھ اُس کے لیٔے نغمہ سرائی کرو۔


موسیقار آگے آگے ہیں اَور سازندے اُن کے پیچھے ہیں؛ اَور اُن کے ساتھ دف بجاتی ہُوئی جَوان لڑکیاں ہیں۔


یروشلیمؔ کی فصیل کی تقدیس کے وقت لیویوں کو جہاں کہیں بھی وہ رہتے تھے تلاش کیا گیا اَور اُنہیں یروشلیمؔ لایا گیا تاکہ وہ جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ خُوشی سے شُکر گزاری کے نغمہ گا کر مخصُوصیت کی رسومات اَدا کریں۔


اَور تُم میں سے ایک تہائی شاہی محل پر اَور ایک تہائی بُنیاد کے پھاٹک پر رہیں گے اَور باقی سَب لوگ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے صحنوں میں ہوں گے۔


اَور داویؔد اَور تمام بنی اِسرائیل خُدا کے حُضُور خُوب زور زور سے نغمہ گاتے اَور بربط، سِتار، دف، جھانجھ بجاتے اَور نرسنگے پھُونکتے ہُوئے چلے آتے تھے۔


یَاہوِہ نے خُود کو ظاہر کر دیا، اُنہُوں نے اِنصاف کیا ہے؛ اَور بدکار لوگ اَپنے ہاتھوں کے کاموں میں پھنس جاتے ہیں۔


”اَور اُس کے بعد تُم خُدا کے گِبعہؔ تک پہُنچ جاؤ گئے جہاں فلسطینیوں کی ایک چوکی ہے۔ جَب تُم اُس قصبہ میں داخل ہوگے تو تُمہیں نبیوں کا ایک جلوس اُونچے مقام سے نیچے آتا ہُوا ملے گا جِن کے آگے بربط، دف، بانسری اَور سِتار بجائے جا رہے ہوں گے اَور وہ نبُوّت کر رہے ہوں گے۔


اِسرائیلی رقص کرتے ہُوئے اُن کے نام کی سِتائش کریں اَور دف اَور سِتار بجا کر اُن کی مدح سرائی کریں۔


اَے میری جان بیدار ہو! اَے بربط اَور سِتار بیدار ہو! میں صُبح کو بیدار کر دُوں گا۔


اَور اِس کے بعد حِزقیاہؔ نے داویؔد اَور بادشاہ کے غیب بین گادؔ اَور ناتنؔ نبی کے حُکم کے مُطابق لیویوں کو جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں مامُور کیا اَور یہ یَاہوِہ کا حُکم تھا جو یَاہوِہ نے اَپنے نبیوں کی مَعرفت دیا تھا۔


یہ تمام یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جھانجھ، سِتار اَور بربط کے ساتھ موسیقی کے لیٔے اَور خُدا کے گھر میں خدمت کے لیٔے اَپنے اَپنے باپ کے ماتحت تھے اَور آسفؔ، یدُوتونؔ اَور ہیمانؔ بادشاہ کے ماتحت تھے۔


اَور داویؔد نے لیویوں کے سرداروں کو فرمایا کہ اَپنے بھائیوں میں سے گانے والوں کو مُقرّر کریں تاکہ موسیقی کے ساز یعنی سِتار، بربط اَور جھانجھ بجاتے ہُوئے زور زور سے خُوشی کے نغمہ گائیں۔


اَور اُن کا یہ بھی فرض تھا کہ ہر صُبح و شام کھڑے ہوکر یَاہوِہ کی شُکر گزاری اَور سِتائش کریں


اَور وہ یروشلیمؔ میں داخل ہُوئے اَور سِتار، بربط اَور نرسنگے لیٔے ہُوئے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں آئے۔


میں خُدا سے جو میری چٹّان ہے کہتا ہُوں، ”آپ نے مُجھے کیوں فراموش کر دیا؟ میں دُشمن کے ظُلم کے باعث، کیوں ماتم کرتا پھروں؟“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات