Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جو یَاہوِہ کے گھر میں لگائے گیٔے ہیں، وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 جو خُداوند کے گھر میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خُدا کی بارگاہوں میں سرسبز ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 जो पौदे रब की सुकूनतगाह में लगाए गए हैं वह हमारे ख़ुदा की बारगाहों में फलें-फूलेंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 جو پودے رب کی سکونت گاہ میں لگائے گئے ہیں وہ ہمارے خدا کی بارگاہوں میں پھلیں پھولیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:13
14 حوالہ جات  

بَلکہ ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی یِسوعؔ المسیح کے فضل اَور عِرفان میں بڑھتے جاؤ۔ اُسی کی تمجید اَب بھی ہو اَور اَبد تک ہوتی رہے۔ آمین۔


اَور صِیّونؔ کے غمگین لوگوں کے لیٔے اَیسا اہتمام کروں کہ اُنہیں راکھ کے بجائے اُن کو خُوبصورتی کا تاج عطا کرنا، ماتم کی بجائے خُوشی کا روغن، اَور اُداسی کی بجائے سِتائش کا خلعت بخشا جائے۔ وہ راستبازی کے بلُوط، اَور یَاہوِہ کے لگائے ہُوئے پَودے کہلایٔیں گے تاکہ اُن کا جلال ظاہر ہو۔


اَور درخواست کرتا ہُوں کہ تمہارے ایمان کے وسیلہ سے المسیح تمہارے دِلوں میں سکونت کرنے لگیں تاکہ تُم مَحَبّت میں جڑ پکڑ کے اَور بُنیاد قائِم کرکے،


کیونکہ جَب ہم المسیح کی طرح مَر کے اُن کے ساتھ پیوست ہو گئے تو بے شک اُن کی طرح مُردوں میں سے زندہ ہوکر بھی اُن کے ساتھ پیوست ہوں گے۔


شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے پھاٹکوں میں اَور حَمد کرتے ہُوئے اُن کی بارگاہوں میں داخل ہو جاؤ؛ اُن کا شُکر بجا لاؤ اَور اُن کے نام کو مُبارک کہو۔


پھر تیرے سَب لوگ راستباز ہوں گے اَور اَبد تک مُلک کے وارِث ہوں گے۔ وہ میری لگائی ہُوئی شاخ، اَور میرے ہاتھوں کا کام ہیں، تاکہ میرا جلال ظاہر ہو۔


یَاہوِہ کے گھر کے صحنوں میں، اَے یروشلیمؔ، تمہارے درمیان۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


تُم جو یَاہوِہ کے گھر میں، اَور ہمارے خُدا کے گھر کے صحنوں مَیں حاضِر رہتے ہو۔


اِس کے بعد شُلومونؔ نے کاہِنوں کے واسطے ایک صحن اَور ایک بہت بڑا صحن اَور اُن کے لئے دروازوں کو بھی بنوایا اَور اِن کے دروازوں کو کانسے سے منڈھوایا۔


اگر بعض ڈالیاں کاٹ ڈالی گئیں، اَور تُم، جنگلی زَیتُون ہوتے ہویٔے بھی اُن کی جگہ پیوند ہو گئے تو تُم بھی زَیتُون کے درخت کی جڑ میں حِصّہ دار ہوگے جو قُوّت بخش روغن سے بھری ہویٔی ہے،


مردکیؔ شاہی محل میں بڑی اہمیّت کاحامل تھا۔ اُس کی شہرت تمام صوبوں میں پھیل چُکی تھی اَور وہ روز بروز طاقتور ہوتا چلا گیا۔


اَے میری دُلہن، شہد کے چھتّہ کی مانند تمہارے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے؛ دُودھ اَور شہد تمہاری زبان تلے رہتے ہیں، اَور تمہاری پوشاک کی خُوشبو لبانونؔ کی خُوشبو کی مانند ہے۔


اُس کی ٹانگیں سنگِ مرمر کے سُتون ہیں، جو خالص سونے کے پایوں پر قائِم ہیں۔ اُس کا چہرا کوہِ لبانونؔ کی مانند، اَور دیودار کی طرح بے نظیر ہے۔


مَیں اِسرائیل کے لیٔے اوس کی مانند ہُوں گا؛ اَور وہ شُوشنؔ کی مانند پھُولے گا۔ اَور لبانونؔ کے دیودار کی مانند اَپنی جڑیں پھیلائے گا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات