Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 92:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ کی سِتائش کرنا اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 کیا ہی بھلا ہے خُداوند کا شُکر کرنا اور تیرے نام کی مدح سرائی کرنا اَے حق تعالیٰ!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ज़बूर। सबत के लिए गीत। रब का शुक्र करना भला है। ऐ अल्लाह तआला, तेरे नाम की मद्हसराई करना भला है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 زبور۔ سبت کے لئے گیت۔ رب کا شکر کرنا بھلا ہے۔ اے اللہ تعالیٰ، تیرے نام کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 92:1
22 حوالہ جات  

یَاہوِہ کی حَمد کرو۔ ہمارے خُدا کی مدح سرائی کرنا کتنا اَچھّا ہے، اُن کی سِتائش کرنا کتنا دِل پسند اَور مُناسب ہے!


یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُس کی شفقت اَبد تک ہے۔


ایک دُوسرے سے زبُور، حَمد و ثنا اَور رُوحانی غزلیں اَور خُداوؔند کی تعریف میں دِل سے گاتے بجاتے رہا کرو،


یَاہوِہ کی حَمد کرو کیونکہ یَاہوِہ نیک ہیں؛ اُن کے نام کی مدح سرائی کرو، اُس سے دِل کو خُوشی ہوتی ہے۔


اَے راستبازو، یَاہوِہ کے حُضُور خُوشی سے گاؤ؛ کیونکہ اُن کی سِتائش کرنا راستبازوں کو زیب دیتاہے۔


لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں، مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،


خُدا، آپ ہی نے جو کچھ کیا ہے اُس کے لیٔے میں ہمیشہ آپ کی سِتائش کرتا رہُوں گا؛ مُجھے آپ کے ہی نام کی آس ہوگی۔ اَور مَیں آپ کے مُقدّسین کے سامنے آپ کے نام کی خوبیاں بَیان کروں گا۔


”اَے بادشاہ، خُداتعالیٰ نے آپ کے باپ نبوکدنضرؔ کو سلطنت، عظمت، جلال اَور شان بخشی تھی۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


کاش یَاہوِہ کی لافانی مَحَبّت کی خاطِر اَور بنی آدمؔ کے لیٔے کئے ہُوئے عجِیب کارناموں کے باعث لوگ اُن کا شُکر بجا لائیں،


مَیں آپ کی خاطِر رضا کی قُربانی چڑھاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ وہ خُوب ہے۔


لیکن اَے یَاہوِہ، آپ ابدُالآباد سرفراز رہیں گے۔


جو شُکر گُزاری کی قُربانی پیش کرتا ہے وہ میری تمجید کرتا ہے، اَور وہ اَپنی روِش دُرست رکھتا ہے، تاکہ میں اُسے خُدا کی نَجات دِکھاؤں۔“


”مَیں نے کہا، ’تُم ”معبُود“ ہو؛ تُم سَب خُداتعالیٰ کے فرزند ہو۔‘


چنانچہ ہم یِسوعؔ کے وسیلہ سے اَپنی حَمد کی قُربانی خُدا کے حُضُور میں پیش کرتے رہیں جو اُس کے نام کا اقرار کرنے والے ہونٹوں کا پھل ہے۔


لہٰذا خُدا کے لوگوں کے لیٔے سَبت کا آرام ابھی باقی ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات