Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 91:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے، وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 जो अल्लाह तआला की पनाह में रहे वह क़ादिरे-मुतलक़ के साये में सुकूनत करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 جو اللہ تعالیٰ کی پناہ میں رہے وہ قادرِ مطلق کے سائے میں سکونت کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 91:1
22 حوالہ جات  

آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔


کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛ وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛ اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔


اَے خُدا! آپ کی لافانی مَحَبّت کس قدر بیش قیمتی ہے! کیونکہ اِنسانوں میں کیا اعلیٰ اَور کیا ادنیٰ، سبھی آپ کے بازوؤں کے سایہ میں پناہ لیتے ہیں۔


مُجھے اَپنی آنکھ کی پتلی کی طرح محفوظ رکھیں؛ اَور اَپنے پروں کے سایہ میں چُھپائے رکھیں


آپ اُنہیں لوگوں کی سازشوں سے اَپنی حُضُوری کی پناہ گاہ میں چُھپائے رکھتے ہیں اَور اَپنے مَسکن میں اُنہیں اِلزام تراش زبانوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔


کیونکہ آپ مسکین کے لیٔے قلعہ، اَور مُحتاج کے لیٔے پریشانی کے وقت جائے پناہ، اَور سیلاب میں محفوظ مقام اَور گرمی سے بچاؤ کے لیٔے سایہ دار جگہ۔ کیونکہ سنگدل کی سانس دیوار سے ٹکرانے والے طُوفان


یَاہوِہ تمہارے مُحافظ ہیں۔ یَاہوِہ تمہارے داہنے ہاتھ پر تمہارے سائبان ہیں؛


ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ، یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔


خُداوؔند! پُشت در پُشت آپ ہی ہماری قِیام گاہ رہے ہیں۔


مُجھ پر رحم کریں اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں، کیونکہ آپ میں میری جان پناہ لیتی ہے۔ جَب تک آفت ٹل نہ جائے مَیں آپ کے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا۔


یَاہوِہ کا ممسوح، جو ہماری زندگی کا دَم تھا، اُن کے پھندوں میں گِرفتار ہو گیا۔ ہمارا تو یہ خیال تھا کہ اُس کے سایہ میں ہم مُختلف قوموں کے درمیان زندہ رہیں گے۔


لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔


وہ اَپنے دِن خُوشحالی میں گزارے گا، اَور اُس کی اَولاد زمین کی وارِث ہوگی۔


جَیسا جنگلی درختوں کے درمیان ایک سیب کا درخت، وَیسا ہی تمام نوجوانوں میں میرا محبُوب ہے۔ میں اُس کے سایہ میں بیٹھ کر لُطف اُٹھاتی ہُوں، اَور اُس کا پھل مُجھے کتنا میٹھا لگتا ہے۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: حالانکہ مَیں نے اُنہیں بہت دُور مُختلف قوموں کے درمیان بھیجا اَور الگ الگ مُلکوں میں بِکھیر دیا، پھر بھی کچھ عرصہ کے لیٔے مَیں اُن مُلکوں میں جہاں وہ گیٔے اُن کا پاک مُقدّس بنا رہا ہُوں۔‘


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


”اُونٹ کٹارے نے درختوں سے کہا، ’اگر تُم واقعی مُجھے مَسح کرکے اَپنا بادشاہ بنانا چاہتے ہو تو آؤ اَور میری چھاؤں میں پناہ لو اَور اگر نہیں تو اُونٹ کٹارے سے آگ نکل کر لبانونؔ کے دیوداروں کو بھسم کر دے!‘


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات