Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپ نے ہماری بد کرداریوں کو اَپنے سامنے، اَور ہمارے پوشیدہ گُناہوں کو اَپنی حُضُوری کی رَوشنی میں رکھا ہُواہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تُو نے ہماری بدکرداری کو اپنے سامنے رکھّا اور ہمارے پوشِیدہ گُناہوں کو اپنے چہرہ کی رَوشنی میں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तूने हमारी ख़ताओं को अपने सामने रखा, हमारे पोशीदा गुनाहों को अपने चेहरे के नूर में लाया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تُو نے ہماری خطاؤں کو اپنے سامنے رکھا، ہمارے پوشیدہ گناہوں کو اپنے چہرے کے نور میں لایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:8
23 حوالہ جات  

میری آنکھیں اُن کی تمام روِشوں پر لگی ہُوئی ہیں۔ وہ مُجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں، نہ ہی اُن کا گُناہ میری آنکھوں سے چھُپا ہُواہے۔


کیونکہ خُدا ہر ایک فعل کو، ہر ایک پوشیدہ بات سمیت، خواہ وہ اَچھّی ہو یا بُری، عدالت میں لائیں گے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا کویٔی شخص اَیسی پوشیدہ جگہوں میں چھُپ سَکتا ہے کہ میں اُسے دیکھ نہ سکوں؟ یَاہوِہ فرماتے ہیں، کیا آسمان اَور زمین مُجھ سے معموُر نہیں ہیں؟


اَپنی خطاؤں کو کون سمجھ سَکتا ہے؟ میرے نادانستہ عیب مُعاف فرمائیں۔


اَور مَیں نے چُھوٹے بڑے تمام مُردوں کو تختِ الٰہی کے سامنے کھڑے دیکھا۔ تَب کِتابیں کھولی گئیں، پھر ایک اَور کِتاب کھولی گئی یعنی کِتاب حیات؛ اَور جِس طرح اُن کِتابوں میں درج تھا، تمام مُردوں کا اِنصاف اُن کے اعمال کے مُطابق کیا گیا۔


اگر ہمارا ضمیر ہمیں اِلزام دے تو خُدا تو ہمارے ضمیر سے بڑا ہے اَور وہ سَب کچھ جانتا ہے۔


وہ اَپنے دِل میں سوچتا ہے، ”خُدا بھُول چکےہیں؛ وہ اَپنا مُنہ چھپاتے ہیں، وہ ہرگز نہیں دیکھیں گے۔“


اِس لیٔے جَب تک خُداوؔند واپس نہ آئیں، تُم وقت سے پہلے کسی بات کا فیصلہ نہ کرو۔ جو باتیں تاریکی میں پوشیدہ ہیں وہ اُنہیں رَوشنی میں لے آئیں گے اَور لوگوں کے دِلی منصُوبے ظاہر کر دیں گے۔ اُس وقت خُدا کی طرف سے ہر ایک کی تعریف کی جائے گی۔


جَیسا کہ اُس خُوشخبری کے مُطابق جِس کا میں اعلان کرتا ہُوں۔ یہ اُس روز ہوگا جَب خُدا یِسوعؔ المسیح، کی مَعرفت آدمیوں کی پوشیدہ باتوں کی عدالت کرےگا۔


اُس نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدمؔ زاد، کیا تُم نے دیکھا کہ بنی اِسرائیل کے بُزرگ اَپنے اَپنے بُتکدے میں تاریکی میں کیا کر رہے ہیں؟ وہ کہتے ہیں، ’یَاہوِہ ہمیں نہیں دیکھتے۔ اُنہُوں نے مُلک کو ترک کر دیا ہے۔‘ “


کیونکہ اِنسان کی راہیں یَاہوِہ کی نگاہ میں ہیں، اَور وہ اُس کی تمام راہوں کو جانچتے ہیں۔


خُدا کی تاک کاٹ ڈالی گئی اَور آگ میں جَلا دی گئی؛ اَور خُدا کی ڈانٹ سے ہی لوگ تباہ ہو جاتے ہیں۔


تُم نے یہ کام کئے اَور مَیں خاموش رہا؛ تُم نے سوچا کہ میں بھی گویا تُم ہی سا ہُوں۔ لیکن مَیں تُمہیں تنبیہ کروں گا۔ اَور تمہارے مُنہ پر تُمہیں اِلزام دُوں گا۔


”خُدا کی آنکھیں اِنسان کی راہوں پر لگی رہتی ہیں؛ وہ اُن کی ہر روِش دیکھتے ہیں۔


اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے بکریوں میں سے ایک بے عیب بکرا لایٔے۔


اَورجو گُناہ اُس نے کیا ہے ظاہر ہو جائے تو وہ لازماً قُربانی کے لیٔے ایک بے عیب بکری لایٔے۔


اگر مَیں گُناہ کروں تو تُو دیکھ لے گا اَور مُجھے میری بدکاری کی سزا ضروُر دے گا۔


اُن کے گُناہ ہمیشہ یَاہوِہ کے سامنے رہیں، تاکہ وہ زمین پر اُن کا ذِکر نابود کر دیں۔


اگرچہ ہر وقت تُم خُود کو صابُن سے دھوؤ اَور خُوب صابُن اِستعمال کرو تَو بھی تمہاری بدی کا داغ میرے حُضُور قائِم رہے گا،“ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات