Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 ہمارے خُداوؔند خُدا کا لُطف و کرم ہم پر بنا رہے؛ ہمارے ہاتھوں کے کام ہمارے لیٔے کامیابی لائیں۔ آپ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ترقّی بخشیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 اور رب ہمارے خُدا کا کرم ہم پر سایہ کرے۔ ہمارے ہاتھوں کے کام کو ہمارے لِئے قِیام بخش۔ ہاں ہمارے ہاتھوں کے کام کو قِیام بخش دے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 रब हमारा ख़ुदा हमें अपनी मेहरबानी दिखाए। हमारे हाथों का काम मज़बूत कर, हाँ हमारे हाथों का काम मज़बूत कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 رب ہمارا خدا ہمیں اپنی مہربانی دکھائے۔ ہمارے ہاتھوں کا کام مضبوط کر، ہاں ہمارے ہاتھوں کا کام مضبوط کر!

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:17
15 حوالہ جات  

تُم جو کچھ کرو اُسے یَاہوِہ کے سُپرد کر دو، تَب تمہارے منصُوبے کامیاب ہوں گے۔


اِس لیٔے نہ لگانے والا کچھ ہے نہ سینچنے والا۔ مگر خُدا ہی سَب کچھ ہے، جو اُسے بڑھانے والا ہے۔


اَب ہمارا خُداوؔند یِسوعؔ المسیح خُود اَور ہمارا باپ خُدا، جِس نے ہم سے مَحَبّت رکھی اَور اَپنے فضل سے اَبدی تسلّی اَور اَچھّی اُمّید بخشی،


اَے یَاہوِہ، آپ ہمارے لیٔے اَمن قائِم کریں؛ ہمارے سَب کام تُو ہی نے ہمارے لیٔے اَنجام دئیے ہیں۔


اَے یَاہوِہ، ہمیں بچائیں؛ اَے یَاہوِہ، ہمیں کامیابی عنایت کریں۔


جِس بات کا اِرادہ کروگے وہ پُوری ہوگی، اَور تمہاری راہیں رَوشن ہُوں گی۔


اَے خُدا، ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم نَجات پائیں۔


اَے خُدا، اَپنی قُدرت کو ظاہر کریں، اَے خُدا، ہمیں وُہی قُدرت دِکھائیں جِس سے آپ نے اِس سے قبل ہماری مدد کی تھی۔


اَے قادرمُطلق خُدا! ہمیں بحال کریں؛ اَپنے چہرہ کا نُور ہم پر جلوہ گِر فرمائیں، تاکہ ہم بچ جایٔیں۔


لیکن ہم سَب، جِن کے بے نقاب چہروں سے خُداوؔند کا جلال اِس طرح ظاہر ہوتاہے، جِس طرح آئینہ میں، تو ہم خُداوؔند کے پاک رُوح کے وسیلہ سے اُس کی جلالی صورت میں درجہ بدرجہ بدلتے جاتے ہیں۔


آپ کی لشکر کشی کے دِن آپ کے لوگ اَپنی مرضی سے خدمات پیش کریں گے، مُقدّس شوکت سے آراستہ ہوکر اَور صُبح صادق کے بطن سے پیدا ہونے والی جَوانی کی شبنم کی مانند۔


صِیّونؔ سے جو حُسن میں کامل ہے، خُدا جلوہ گِر ہوتے ہیں۔


مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔


اَے عزیز دوستوں! اِس وقت ہم خُدا کے فرزند ہیں لیکن ابھی تک یہ ظاہر نہیں ہُواہے کہ ہم اَور کیا ہوں گے لیکن اِتنا ضروُر جانتے ہیں کہ جَب یِسوعؔ پھر سے ظاہر ہوں گے تو ہم بھی اُن کی مانند ہوں گے کیونکہ ہم حُضُور کو وَیسا ہی دیکھیں گے جَیسا وہ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات