Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اَے خُداوند! باز آ۔ کب تک؟ اور اپنے بندوں پر رحم فرما۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 ऐ रब, दुबारा हमारी तरफ़ रुजू फ़रमा! तू कब तक दूर रहेगा? अपने ख़ादिमों पर तरस खा!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اے رب، دوبارہ ہماری طرف رجوع فرما! تُو کب تک دُور رہے گا؟ اپنے خادموں پر ترس کھا!

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:13
20 حوالہ جات  

اُن کی خاطِر خُدا نے اَپنے عہد کو یاد فرمایا، اَور اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے باعث اُن پر ترس کھایا۔


کیونکہ یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بےگُناہ قرار دیں گے، اَور اَپنے بندوں پر رحم کریں گے۔


جَب یَاہوِہ دیکھیں گے کہ اُن کی قُوّت جاتی رہی اَور کویٔی بھی باقی نہ بچا، نہ غُلام، نہ آزاد، تو وہ اَپنے لوگوں کا اِنصاف کریں گے اَور اَپنے خادِموں پر رحم کھائیں گے۔


اَے قادرمُطلق خُدا! ہمارے پاس لَوٹ آئیں، آسمان پر سے نیچے نگاہ کریں اَور دیکھیں! اِس انگور کی بیل کی نگہبانی کریں،


کون جانتا ہے؟ شاید خُدا ہم پر رحم کرے اَور اَپنا اِرادہ بدلے اَور وہ اَپنا قہر شدید نازل کرنے سے باز آئے اَور ہم ہلاک نہ ہوں۔


تَب یَاہوِہ نے اُس آفت کو ٹال دیا، اَور پھر یَاہوِہ قادر نے فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“


پس یَاہوِہ نے رحم کیا اَور اَپنے کام کو روک دیا۔ اَور فرمایا، ”اَب اَیسا نہیں ہوگا۔“


اَے اِفرائیمؔ! مَیں تُجھ سے کیسے دست بردار ہو جاؤں؟ اَور اَے اِسرائیل مَیں تُجھے کیسے ترک کروں؟ مَیں تیرے ساتھ اَدمہؔ کی مانند کیسے سلُوک کروں؟ اَور تُجھے ضبوئیمؔ کی مانند کیسے بناؤں؟ میرے دِل میں تغیُّر آ چُکاہے؛ اَور میری تمام شفقت اُمنڈ آئی ہے۔


اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں رحمت کی بارش کرنے کو یروشلیمؔ واپس آیا ہُوں، اَور یہاں میرے گھر کو پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔ اَور یروشلیمؔ کے اُوپر ناپنے کا جریب پھر سے کھینچا جائے گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


لیکن اُنہیں اُکھاڑنے کے بعد مَیں پھر اُن پر مہربان ہُوں گا اَور اُن میں سے ہر ایک کو اُس کی مِیراث اَور اُس کے اَپنے مُلک میں واپس لاؤں گا۔


اَے خُدا، دُشمن کب تک میرا مضحکہ اُڑائے گا؟ کیا مُخالف ہمیشہ آپ کے نام پر کُفر بَکتا رہے گا؟


تَب یَاہوِہ اَپنے قہر و غضب سے باز آئے اَور اُنہُوں نے اَپنے لوگوں پر وہ آفت نازل نہ کی جِس کی اُنہُوں نے دھمکی دی تھی۔


مِصریوں کو یہ کہنے کا موقع کیوں ملے، ’عِبرانیوں کا خُدا اُنہیں بُرے اِرادہ سے نکال لے گیا تاکہ اُنہیں پہاڑوں میں مار ڈالے، رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالے؟‘ لہٰذا اَپنے شدید قہر سے باز رہو اَور اَپنے لوگوں پر آفت نازل نہ کرو۔


اَور جَب کبھی وہ ٹھہر جاتا تھا تو وہ کہتا تھا، ”اَے یَاہوِہ، ہزاروں ہزار اِسرائیلیوں میں لَوٹ کر آ جائیں۔“


کیونکہ مرنے کے بعد آپ کو کویٔی یاد نہیں کرتا۔ قبر میں سے کون آپ کی تمجید کر سَکتا ہے؟


جو جڑ خُدا کے داہنے ہاتھ نے لگائی ہے، اَورجو شاخ خُدا نے اَپنے لیٔے بُلند کی ہے۔


اَے یَاہوِہ، آپ کیوں ہمیں اَپنی راہوں سے بھٹکا دیتے ہیں اَور ہمارے دِل سخت کر دیتے ہیں کہ ہم آپ کا اِحترام نہ کریں؟ اَپنے خادِموں اَور اُن قبیلوں کی خاطِر لَوٹ آئیں، جو آپ کی مِیراث ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات