Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 آپ کے قہر کی شِدّت کو کون جانتا ہے؟ کیونکہ آپ کے غضب اَور آپ کے خوف کی شِدّت یکساں ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 تیرے قہر کی شِدّت کو کَون جانتا ہے اور تیرے خَوف کے مُطابِق تیرے غضب کو؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 कौन तेरे ग़ज़ब की पूरी शिद्दत जानता है? कौन समझता है कि तेरा क़हर हमारी ख़ुदातरसी की कमी के मुताबिक़ ही है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کون تیرے غضب کی پوری شدت جانتا ہے؟ کون سمجھتا ہے کہ تیرا قہر ہماری خدا ترسی کی کمی کے مطابق ہی ہے؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:11
12 حوالہ جات  

اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


صِیّونؔ میں رہنے والے گُنہگار خوفزدہ ہیں؛ اَور بےدینوں کو کپکپی نے آ پکڑا ہے: ”ہم میں سے کون اُس مہلک آگ میں رہ سَکتا ہے؟ ہم میں سے کون اُن اَبدی شُعلوں کے درمیان بس سَکتا ہے؟“


تو میں بھی تمہارے خِلاف چلُوں گا اَور تمہارے گُناہوں کے سبب سے تُمہیں سات گُنا اَور رنجیدہ کروں گا۔


کیونکہ اُن کے غضب کا روز عظیم آ پہُنچا ہے، اَور اَب کون زندہ بچ سَکتا ہے؟“


کیونکہ، ہمیں، مَعلُوم ہے کہ خُداوؔند کا خوف کیا ہے، اِس لیٔے ہم دُوسروں کو سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ خُدا ہمارے دِلوں کا حال اَچھّی طرح جانتا ہے، اَور مُجھے اُمّید ہے کہ یہ حال تمہارے ضمیر پر بھی ظاہر ہُوا ہوگا۔


تَب یَاہوِہ تُم پر اَور تمہاری اَولاد پر خوفناک بَلائیں نازل کریں گے جو سخت اَور لمبے عرصہ کی آفتیں، لمبی اَور شدید عالمی وبَائیں ہوں گی۔


” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی اَپنی فطرت میں تبدیلی نہیں لاؤگے اَور میری مُخالفت کرتے رہوگے اَور میری سُننے سے اِنکار کروگے تو مَیں تمہارے گُناہوں کے مُطابق تمہاری بَلاؤں کو سات گُنا بڑھا دُوں گا۔


” ’اَور اگر تُم یہ سَب ہونے کے باوُجُود بھی میری نہ سنوگے، تو میں تُمہیں تمہارے گُناہوں کے سبب سے سات گُنا سزا دُوں گا۔


لیکن مَیں تُمہیں جتائے دیتا ہُوں کہ کس سے ڈرنا چاہئے: اُس سے، جسے بَدن کو ہلاک کرنے، کے بعد اُسے جہنّم میں ڈال دینے کا اِختیار ہے۔ ہاں، میں تُم سے کہتا ہُوں، اُسی سے ڈرو۔


صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟


تَب میں اَپنے غضب میں تمہارے خِلاف ہوؤں گا، اَور تمہارے گُناہوں کے سبب میں خُود تُمہیں سات گُنی سزا دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات