Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 ہماری عمر کی میعاد محض ستّر بَرس ہے، اَور اگر ہم میں قُوّت ہو تو اسّی بَرس؛ لیکن یہ عرصہ محض مشقّت اَور رنج و غم میں گزر جاتا ہے، کیونکہ یہ دِن جلد چلے جاتے ہیں اَور ہم رخصت ہو جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 ہماری عُمر کی مِیعاد ستّر برس ہے۔ یا قُوّت ہو تو اَسّی برس۔ تَو بھی اُن کی رَونق محض مشقّت اور غم ہے کیونکہ وہ جلد جاتی رہتی ہے اور ہم اُڑ جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 हमारी उम्र 70 साल या अगर ज़्यादा ताक़त हो तो 80 साल तक पहुँचती है, और जो दिन फ़ख़र का बाइस थे वह भी तकलीफ़देह और बेकार हैं। जल्द ही वह गुज़र जाते हैं, और हम परिंदों की तरह उड़कर चले जाते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 ہماری عمر 70 سال یا اگر زیادہ طاقت ہو تو 80 سال تک پہنچتی ہے، اور جو دن فخر کا باعث تھے وہ بھی تکلیف دہ اور بےکار ہیں۔ جلد ہی وہ گزر جاتے ہیں، اور ہم پرندوں کی طرح اُڑ کر چلے جاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:10
17 حوالہ جات  

جَب کہ سچ تو یہ کہ تُم یہ بھی نہیں جانتے کہ کل کیا ہوگا؟ ذرا سُنو تو؛ تمہاری زندگی ہے ہی کیا؟ وہ صِرف دُھواں کی مانند ہے جو تھوڑی دیر کے لیٔے نظر آتی اَور پھر غائب ہو جاتی ہے۔


خُدا کو یاد تھا کہ وہ محض بشر ہیں، اَور ہَوا کا جھونکا جو واپس نہیں آتا۔


اَب مَیں اسّی بَرس کا ہو گیا ہُوں جَب مَیں میٹھے اَور کڑوے کے فرق کو محسُوس نہیں کر سَکتا۔ جو کچھ یہ خادِم کھاتا پیتا ہے اُس کا مزہ نہیں لے سَکتا ہے اَور مَردوں اَور عورتوں کے گانے کی آواز نہیں سُن سَکتا۔ تو پھر یہ خادِم کس لیٔے اَپنے آقا بادشاہ پر مزید بوجھ بنے؟


یعقوب نے فَرعوہؔ سے کہا، ”میری زندگی کے سفر کے ایک سَو تیس بَرس پُورے ہو چُکے ہیں۔ میری زندگی کے ایّام نہایت مُختصر اَور بےحد دُکھ بھرے ہیں۔ میں ابھی اَپنے آباؤاَجداد کی عمر کو نہیں پہُنچا۔“


مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔


داویؔد بادشاہ کافی بُوڑھے ہو گیٔے تھے، اُنہیں چادریں اُوڑھائی جاتی تھیں، مگر کپڑے اُن کے جِسم کو گرم نہیں رکھ پاتے تھے۔


چند لمحوں کے لیٔے وہ سرفراز کئے جاتے ہیں اَور پھر چل بستے ہیں؛ وہ پست کئے جاتے ہیں اَوروں کی طرح دفن کیٔے جاتے ہیں؛ اَور اناج کی بالوں کی طرح کاٹ ڈالے جاتے ہیں۔


لیکن اِنسان مَرجاتا ہے اَور پھر نہیں اُٹھتا؛ وہ آخِری سانس لیتا ہے اَور باقی نہیں رہتا۔


میرا گھر چرواہے کے خیمہ کی طرح گرا دیا گیا اَور مُجھ سے لے لیا گیا۔ ایک جُلاہے کی طرح مَیں نے اَپنی زندگی کو لپیٹ لیا ہے، اَور اُس نے مُجھے کرگھے سے کاٹ کر الگ کر دیا ہے؛ دِن اَور رات تُو میرا خاتِمہ کرتا رہا۔


”مگر خُدا نے اُس سے کہا، ’اَے نادان! اِسی رات تیری جان تُجھ سے طلب کرلی جائے گی۔ پس جو کُچھ تُونے جمع کیا ہے وہ کس کے کام آئے گا؟‘


وہ خواب کی طرح اُڑ جاتا ہے اَور پھر نہیں ملتا، رات کی رُویا کی طرح دُورہو جاتا ہے۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”میری رُوح اِنسان کے ساتھ ہمیشہ مزاحمت نہ کرتی رہے گی کیونکہ وہ فانی ہے۔ اُس کی عمر ایک سَو بیس بَرس کی ہوگی۔“


اَور ساٹھ سال یا اِس سے زِیادہ کی عمر کے مَرد کی قیمت پندرہ ثاقل اَور عورت کی دس ثاقل ہو۔


میں آج بھی اُسی قدر زورآور ہُوں جِس قدر اُس دِن تھا جَب مَوشہ نے مُجھے بھیجا تھا۔ میں آج بھی میدانِ جنگ میں جا کر لڑنے کے لیٔے اُتنی ہی قُوّت رکھتا ہُوں جِتنی تَب رکھتا تھا۔


آپ کا خادِم یردنؔ کے پار تھوڑی دُور تک ہی بادشاہ کے ساتھ جائے گا۔ بادشاہ کو مُجھے اَیسا بڑا اجر دینے کی کیا ضروُرت ہے؟


جَیسے چنگاریاں اُوپر کی طرح ہی اُٹھتی ہیں۔ وَیسے ہی اِنسان بھی دُکھ اُٹھانے کے لیٔے پیدا ہُواہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات