Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 90:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 خُداوؔند! پُشت در پُشت آپ ہی ہماری قِیام گاہ رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 یا رب! پُشت در پُشت تُو ہی ہماری پناہ گاہ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 मर्दे-ख़ुदा मूसा की दुआ। ऐ रब, पुश्त-दर-पुश्त तू हमारी पनाहगाह रहा है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 مردِ خدا موسیٰ کی دعا۔ اے رب، پشت در پشت تُو ہماری پناہ گاہ رہا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 90:1
15 حوالہ جات  

اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے، اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔ وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے، ’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘


میری پناہ کی چٹّان بنیں، جہاں میں ہمیشہ محفوظ رہ سکوں؛ میری نَجات کا حُکم جاری کریں، کیونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں۔


اَور اِس لیٔے جو مَحَبّت خُدا کو ہم سے ہے، اُس مَحَبّت کو ہم جان گیٔے ہیں اَور ہمیں اُس کے مَحَبّت کا یقین ہے۔ خُدا مَحَبّت ہے اَورجو مَحَبّت میں قائِم رہتاہے وہ خُدا میں اَور خُدا اُس میں قائِم رہتاہے۔


جو خُداتعالیٰ کی پناہ گاہ میں رہتاہے، وہ قادرمُطلق کے سایہ میں سکونت کرےگا۔


”اِس لیٔے تُو کہہ: ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: حالانکہ مَیں نے اُنہیں بہت دُور مُختلف قوموں کے درمیان بھیجا اَور الگ الگ مُلکوں میں بِکھیر دیا، پھر بھی کچھ عرصہ کے لیٔے مَیں اُن مُلکوں میں جہاں وہ گیٔے اُن کا پاک مُقدّس بنا رہا ہُوں۔‘


جو کویٔی میرا گوشت کھاتا اَور میرا خُون پیتا ہے، مُجھ میں قائِم رہتاہے اَور مَیں اُس میں۔


اگر تُم، ”خُداتعالیٰ کو اَپنا مَسکن بنالو، یعنی یَاہوِہ کو، جو میری بھی پناہ گاہ ہیں۔“


میں یَاہوِہ کی بڑی شفقت و مَحَبّت کے نغمہ ہمیشہ گاؤں گا؛ میں پُشت در پُشت اَپنے مُنہ سے آپ کی وفاداری کا بَیان کرتا رہُوں گا۔


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


مگر اَے مَرد خُدا! تُو اِن سَب باتوں سے بھاگ اَور راستبازی، خُدا پرستی، مَحَبّت، صبر اَور نرمی کا طالب ہو۔


جَب یرُبعامؔ بخُور جَلانے کے لیٔے مذبح کے پاس کھڑا تھا تو یَاہوِہ کے حُکم سے ایک مَرد خُدا یہُوداہؔ سے بیت ایل کو تشریف لایٔے۔


مَرد خُدا مَوشہ نے اَپنی وفات سے پہلے بنی اِسرائیل کو یہ برکت دی:


اَے میرے یَاہوِہ، میرے خُدا میرے قُدُّوس کیا آپ اَبد سے نہیں ہے؟ آپ مَریں گے تو نہیں؟ اَے خُدا، تُونے اُنہیں اِنصاف کرنے کے لیٔے مُقرّر کیا ہے؛ اَے چٹّان تُونے اُنہیں سزا دینے کے لیٔے مخصُوص کیا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات