Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 یَاہوِہ مظلوموں کے لیٔے پناہ، اَور مُصیبت کے ایّام میں قلعہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 خُداوند مظلُوموں کے لِئے اُونچا بُرج ہو گا۔ مُصِیبت کے ایّام میں اُونچا بُرج

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 रब मज़लूमों की पनाहगाह है, एक क़िला जिसमें वह मुसीबत के वक़्त महफ़ूज़ रहते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 رب مظلوموں کی پناہ گاہ ہے، ایک قلعہ جس میں وہ مصیبت کے وقت محفوظ رہتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:9
26 حوالہ جات  

یَاہوِہ کا نام محکم بُرج ہے؛ راستباز اُس میں بھاگ جاتے ہیں اَور محفوظ رہتے ہیں۔


یَاہوِہ بھلےہیں اَور، مُصیبت میں پناہ گاہ ہیں۔ جو اُن پر توکّل رکھتے ہیں، وہ اُن کی فکر کرتے ہیں،


آپ میرے چھُپنے کی جگہ ہیں؛ آپ ہی مُجھے تکلیف سے بچائیں گے اَور رِہائی کے نغموں سے گھیر لیں گے۔


خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں، مُصیبت میں مُستعد مددگار


اَے لوگو! ہر وقت خُدا پر توکّل کرو؛ اَپنا دِل اُن کے سامنے کھول دو، کیونکہ خُدا ہماری پناہ گاہ ہیں۔


راستبازوں کی نَجات یَاہوِہ کی طرف سے ہے؛ مُصیبت کے وقت وہ اُن کا محکم قلعہ ہیں۔


یَاہوِہ میری چٹّان، میرا قلعہ اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ میرے خُدا، میری چٹّان ہیں، میں جِس میں پناہ لیتا ہُوں، وہ میری سِپر اَور میری نَجات کا سینگ، وہ میرا حصار۔


”اَے یروشلیمؔ! اَے یروشلیمؔ! تُو جو نبیوں کو قتل کرتی ہے اَورجو تیرے پاس بھیجے گیٔے اُنہیں سنگسار کر ڈالتی ہے۔ مَیں نے کیٔی دفعہ چاہا کہ تیرے بچّوں کو ایک ساتھ جمع کرلُوں، جِس طرح مُرغی اَپنے چُوزوں کو اَپنے پروں کے نیچے جمع کر لیتی ہے، لیکن تُم نے نہ چاہا۔


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


اَور مُصیبت کے دِن مُجھے پُکارو؛ میں تُمہیں چُھڑاؤں گا اَور تُم میری تمجید کروگے۔“


قادرمُطلق یَاہوِہ ہمارے ساتھ ہیں؛ یعقوب کا خُدا ہمارا قلعہ ہیں۔


جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛ یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔


اَبدی خُدا تمہاری پناہ گاہ ہے، اَور تُم اُن کے دائمی بازو کے آغوش میں ہو۔ وہ تمہارے سامنے تمہارے دُشمنوں کو کھدیڑ دیں گے، ’اَور اُنہیں فنا کرنے کا حُکم دیں گے،‘


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


ہر ایک شخص آندھی سے بچنے کی جگہ کی مانند اَور طُوفان سے پناہ پانے کی جگہ، یا بیابان میں پانی کی دریاؤں کی طرح اَور شدید حرارت والے ریگستانی مُلک میں ایک بڑی چٹّان کے سایہ کی مانند ہوگا۔


دُشمن کے خِلاف ہمیں مدد پہُنچائیں، کیونکہ اِنسان کی مدد فُضول ہے۔


میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛ کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔ اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛ اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔


خُدا اُس کے قلعوں میں پناہ لئے ہُوئے ہیں؛ اُنہُوں نے اَپنے آپ کو اُن کی پناہ گاہ ٹھہرایا ہے۔


تَب جنگل کے سَب درخت گائیں گے، وہ خُوشی سے یَاہوِہ کے حُضُور میں نعرے ماریں گے، کیونکہ وہ دُنیا کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔


بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔ آپ ہی واحد خُدا ہیں۔ جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔


اَے خُدا، اُمّتیں آپ کی سِتائش کریں؛ سَب لوگ آپ کی سِتائش کریں۔


قوموں میں اعلانیہ کہو، ”یَاہوِہ ہی سلطنت کرتے ہیں،“ دُنیا مضبُوطی سے قائِم ہے، اُسے سرکایا نہیں جا سَکتا؛ وہ اُمّتوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے۔


وہ سَب یَاہوِہ کی حُضُوری میں گائیں، کیونکہ یَاہوِہ زمین کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ اُن کا اِنصاف راستبازی سے پُورا ہوگا؛ اَور اِنسانوں کی عدالت اَپنی صداقت کے مُطابق کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات