Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 آپ نے غَیر قوموں کو جِھڑکا اَور بدکاروں کو تباہ کیا ہے؛ اَور اُن کا نام اَبد تک کے لیٔے مٹا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تُو نے قَوموں کو جِھڑکا۔ تُو نے شرِیروں کو ہلاک کِیا ہے۔ تُو نے اُن کا نام ابدُالآباد کے لِئے مِٹا ڈالا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 तूने अक़वाम को मलामत करके बेदीनों को हलाक कर दिया, उनका नामो-निशान हमेशा के लिए मिटा दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 تُو نے اقوام کو ملامت کر کے بےدینوں کو ہلاک کر دیا، اُن کا نام و نشان ہمیشہ کے لئے مٹا دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:5
24 حوالہ جات  

راستبازوں کی یاد مُبارک ہے، لیکن بدکاروں کا نام سڑ جائے گا۔


اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ ”وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔“ وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔


تَب اُس دِن تُم بدکاروں کو اِس قدر کُچل دوگے؛ گویا وہ تمہارے پاؤں کے تلووں کی راکھ ہوں۔ جِس دِن میں عَمل کروں گا، یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَب تُو مُجھے اُنہیں ہلاک کرنے سے مت روک، تاکہ میں اُن کا نام آسمان کے نیچے سے مٹا ڈالوں اَور مَیں تُم سے ایک زورآور اَور اِن سے بڑی قوم بناؤں گا۔“


صادق کی رَوشنی تیز چمکتی ہے، لیکن بدکاروں کا چراغ بُجھا دیا جاتا ہے۔


تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں اَور اُمّتوں کو سزا دیں،


قومیں یہ کیوں کہیں کہ ”اُن کا خُدا کہاں ہے؟“ ہماری آنکھوں کے سامنے، قوموں پر واضح کر دیں کہ خُدا ہی اَپنے خادِموں کے بہائے ہُوئے خُون کا اِنتقام لیتے ہیں۔


اُنہُوں نے دُوسری قوموں کو اُن کے سامنے سے نکال دیا اَور اُن کی زمین اُنہیں مِیراث جریب کے طور پر بانٹ دی؛ اَور اِسرائیلی قبیلوں کو اُن کے خیموں میں بسا دیا۔


جَب اخِیتُفلؔ نے دیکھا کہ اُس کی صلاح پر عَمل نہیں کیا گیا تو اُس نے اَپنے گدھے پر زین کسی اَور اَپنے گھر چلا گیا جو شہر میں تھا۔ وہاں اُس نے اَپنے گھرانے کا بندوبست کیا اَور پھر اَپنے آپ کو پھانسی دی اَور مَر گیا اَور اَپنے باپ کی قبر میں دفن ہُوا۔


آپ اُن کو، جو جھُوٹ بولتے ہیں ہلاک کر دیتے ہیں؛ اَور خُونی اَور دغابازوں سے، یَاہوِہ، کو نفرت ہے۔


قومیں طیش میں کیوں ہیں؟ اَور اُمّتوں نے فُضول منصُوبے باندھے؟


تَب شاؤل نے اَپنے سلاح بردار سے کہا، ”اَپنی تلوار کھینچ اَور میرے جِسم میں گھونپ دے ورنہ وہ نامختون آکر مُجھے چھید کر بے عزّت کر دیں گے۔“ لیکن اُس کا سلاح بردار خوف اَور دہشت کے باعث اَیسا نہ کر سَکا۔ لہٰذا شاؤل نے اَپنی تلوار لی اَور اُس پر جا گرا۔


داویؔد نے ابیگیلؔ سے کہا، ”بنی اِسرائیل کے خُدا یَاہوِہ کی سِتائش ہو جِس نے آج تُمہیں مُجھ سے مِلنے کے لیٔے بھیجا۔


جَب داویؔد نے سُنا کہ نابالؔ مَر گیا ہے تو اُس نے کہا، ”یَاہوِہ کی سِتائش ہو جِس نے نابالؔ کے خِلاف میرے مُقدّمہ کی حمایت کی اَور میری رُسوائی کا بدلہ لیا۔ اُس نے اَپنے خادِم کو بدی سے بچایا اَور نابالؔ کی شرارت اُسی کے سَر پر ڈال دی۔“ تَب داویؔد نے ابیگیلؔ کو پیغام بھیج کر شادی کی درخواست کی اَور


اگر آدمی بُرائی سے باز نہ آئے، تو خُدا اَپنی تلوار تیز کریں گے؛ اَور اَپنی کمان کو جھُکا کر ڈور کھینچ لیں گے۔


مَیں عیلامؔ میں اَپنا تخت قائِم کروں گا، اَور اُس کے بادشاہ اَور حاکموں کو ختم کر دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اَے خُداوؔند، آپ نے میرا مُقدّمہ اَپنے ہاتھ میں لیا، اَور میری جان بچائی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات