Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 مَیں آپ سے خُوش اَور مسرُور رہُوں گا؛ اَور اَے خُداتعالیٰ، مَیں آپ کے نام کی مدح سرائی کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔ اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मैं शादमान होकर तेरी ख़ुशी मनाऊँगा। ऐ अल्लाह तआला, मैं तेरे नाम की तमजीद में गीत गाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 مَیں شادمان ہو کر تیری خوشی مناؤں گا۔ اے اللہ تعالیٰ، مَیں تیرے نام کی تمجید میں گیت گاؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:2
18 حوالہ جات  

تاکہ وہ جان لیں کہ آپ جِس کا نام یَاہوِہ ہے۔ آپ ساری زمین پر سَب سے اعلیٰ خُدا ہیں۔


لیکن جتنے آپ میں پناہ لیتے ہیں وہ سَب شادمان ہوں؛ اَور ہمیشہ خُوشی سے گاتے رہیں۔ اَپنا سایہ عاطفت اُن پر پھیلائیں، تاکہ جو آپ کے نام سے مَحَبّت رکھتے ہیں، آپ میں خُوش رہیں۔


میں یَاہوِہ کی راستی کے باعث اُن کا شُکرگزار ہوں گا اَور یَاہوِہ خُداتعالیٰ کے نام کی سِتائش کروں گا۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ ساری زمین پر بُلند و بالا ہیں؛ آپ سَب معبُودوں سے کہیں اعلیٰ ہیں۔


یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛ میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔ اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔


خُداوؔند میں ہر وقت خُوش رہو، میں پھر کہتا ہُوں: خُوش رہو!


اَے راستبازو، یَاہوِہ میں خُوش رہو، اَور خُدا کے پاک نام کی سِتائش کرو۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرنا اَے خُداتعالیٰ، آپ کے نام کی مدح سرائی کرنا خُوب ہے،


”اَے بادشاہ، خُداتعالیٰ نے آپ کے باپ نبوکدنضرؔ کو سلطنت، عظمت، جلال اَور شان بخشی تھی۔


کیونکہ اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے کارناموں سے مُجھے خُوش کرتے ہیں؛ اَور آپ کے ہاتھوں کی کاریگری کے باعث میں خُوشی سے گاتا ہُوں۔


تَب میں خُدا کے مذبح کے پاس جاؤں گا، اَور خُدا کے پاس جو میری خُوشی اَور میری شادمانی ہیں۔ اَے خُدا، میرے خُدا! میں بربط پر آپ کی سِتائش کروں گا۔


تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا، جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛ میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔


تاکہ بُلند آواز سے آپ کی سِتائش کروں اَور آپ کے سَب عجِیب کارناموں کو بَیان کروں۔


اَے میرے خُداوؔند، خُدا، میں پُورے دِل سے آپ کی حَمد کروں گا؛ میں اَبد تک آپ کے نام کی تمجید کروں گا۔


قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو، اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔


اَے یَاہوِہ، میں اَپنے سارے دِل سے آپ کا شُکر کروں گا؛ ”معبُودوں“ کے سامنے میں آپ کی سِتائش کروں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات