Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اِنسان غالب نہ ہونے پایٔے؛ اَور قوموں کی عدالت آپ ہی کے سامنے کی جائے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اُٹھ اَے خُداوند! اِنسان غالِب نہ ہونے پائے۔ قَوموں کی عدالت تیرے حضُور ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 ऐ रब, उठ खड़ा हो ताकि इनसान ग़ालिब न आए। बख़्श दे कि तेरे हुज़ूर अक़वाम की अदालत की जाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اے رب، اُٹھ کھڑا ہو تاکہ انسان غالب نہ آئے۔ بخش دے کہ تیرے حضور اقوام کی عدالت کی جائے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:19
23 حوالہ جات  

اُٹھئے اَے یَاہوِہ! اَے میرے خُدا، مُجھے رِہائی بخشئے میرے تمام دُشمنوں کے جَبڑوں پر وار کریں؛ اَور بدکار لوگوں کے دانت توڑ ڈالئے۔


اُٹھیں اَور ہماری مدد کریں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث ہمارا فدیہ دیں۔


جاگو، اَے خُداوؔند، آپ کیوں سوتے ہیں؟ اُٹھیں، ہمیں ہمیشہ کے لیٔے ترک نہ کریں۔


اَے یَاہوِہ، اُٹھیں، اَپنا ہاتھ اُٹھائیں، اَے خُدا! اَور مظلوموں کو فراموش نہ کریں۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


جاگو، جاگو، اَے یَاہوِہ کے بازو، طاقت کے لباس کو پہن لو؛ گذشتہ ایّام کی طرح، اَور قدیم نَسلوں کی مانند، جاگ اُٹھ۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، جِس نے اَژدہا کو آرپار چھیدا؟


تاکہ قوموں سے اِنتقام لیں اَور اُمّتوں کو سزا دیں،


اَپنا قہر اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں جانتیں، اَور اُن مملکتوں پر جو خُدا کا نام نہیں لیتیں؛


اَور تمام قوموں کو ہلاک کرنے کے لیٔے اُس کے مُنہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے۔ ”وہ لوہے کے شاہی عصا سے اُن پر حُکومت کرےگا۔“ وہ اُنہیں قادرمُطلق خُدا کے قہر کی مَے کے حوض میں انگوروں کی طرح روند ڈالتا ہے۔


اگر مِصر کے لوگ آکر اُس عبادت اَور عید میں شریک نہیں ہوں گے تو اُن کی سَر زمین پر بھی مینہ نہیں برسے گا۔ یَاہوِہ اُن کے اُوپر وُہی وَبا نازل کریں گے جو اُنہُوں نے اُن قوموں پر نازل کی تھی جو خیموں کی عید منانے کو نہیں آئےتھے۔


میں اُن قوموں پر جنہوں نے میری فرمانبرداری نہیں کی، اَپنا قہر نازل کرکے اِنتقام لُوں گا۔“


”قومیں جاگ اُٹھیں؛ اَور وہ یہوشافاطؔ کی وادی کی طرف کوچ کریں، کیونکہ مَیں وہاں تخت نشین ہوکر چاروں طرف کی سَب قوموں کا اِنصاف کروں گا۔


اَپنا غضب اُن قوموں پر اُنڈیل دیں جو آپ کو نہیں مانتے، اَور اُن لوگوں پرجو آپ کا نام نہیں لیتے۔ کیونکہ اُنہُوں نے یعقوب کو نگل لیا ہے؛ اَور اُسے مُکمّل طور پر نگل لیا ہے، اَور اُس کے مَسکن کو اُجاڑ دیا ہے۔


اِفرائیمؔ، بِنیامین اَور منشّہ کے سامنے اَپنی قُدرت کو بیدار کریں؛ اَور آکر ہمیں بچائیں۔


تَب آساؔ نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے فریاد کی، اَے یَاہوِہ جنگ کی صورت میں زورآور کے خِلاف ناتواں کی مدد کرنے کو آپ کے علاوہ اَور کویٔی نہیں ہے جو مدد کے لئے مَوجُود ہو۔ اِس لئے اَے یَاہوِہ ہمارے خُدا، ہماری مدد کر کیونکہ ہم صرف آپ پر ہی اُمّید رکھتے ہیں اَور آپ ہی کے نام سے اِس لشکرِ جبّار کا مُقابلہ کرنے آئے ہیں۔ اَے یَاہوِہ آپ ہی ہمارے خُدا ہیں۔ اَیسا کبھی نہ ہو کہ اِنسان آپ کے مُقابلے میں غالب ہونے پایٔے۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


تَب اُس آدمی نے کہا، ”اَب سے تمہارا نام یعقوب نہیں بَلکہ اِسرائیل ہوگا کیونکہ تُم نے خُدا اَور آدمیوں کے ساتھ زورآزمائی کی اَور غالب ہُوئے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات