Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 بدکار لوگ عالمِ اسفل میں اُتر جاتے ہیں، اَور وہ سَب قومیں بھی، جو خُدا کو بھُول جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 شرِیر پاتال میں جائیں گے۔ یعنی وہ سب قَومیں جو خُدا کو بُھول جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 बेदीन पाताल में उतरेंगे, जो उम्मतें अल्लाह को भूल गई हैं वह सब वहाँ जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 بےدین پاتال میں اُتریں گے، جو اُمّتیں اللہ کو بھول گئی ہیں وہ سب وہاں جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:17
22 حوالہ جات  

”اَب اَے خُدا کو فراموش کرنے والو! اُن پر توجّہ کرو، اَیسا نہ ہو کہ میں تُمہیں پھاڑ ڈالوں اَور کویٔی چھُڑانے والا نہ ہو:


خُدا کو بھُول جانے والوں کا یہی اَنجام ہوتاہے؛ اَور اِسی طرح بےدینوں کی اُمّید ٹوٹ جاتی ہے۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


لیکن میری قوم مُجھے بھُول گئی ہے؛ وہ نکمّے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں، جِن کی وجہ سے وہ اَپنی نہایت قدیم راہوں میں، ٹھوکر کھائی ہے۔ اَور شاہراہ چھوڑکر پگڈنڈیوں میں گُمراہ ہو گئے ہیں۔


یہی تمہارا حِصّہ ہے، وہ حِصّہ جسے مَیں نے تمہارے لیٔے مخصُوص کر رکھا ہے،“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ”کیونکہ تُم نے مُجھے بھُلا دیا ہے، اَور جھوٹے معبُودوں پر یقین کیا۔


کیا کنواری اَپنے زیورات، اَور دُلہن اَپنی آرائِش بھُول سکتی ہے؟ پھر بھی میری قوم نے ایک عرصہ سے مُجھے بھُلا دیا ہے۔


اَور جِس کسی کا نام کِتاب حیات میں درج نہ مِلا، اُسے بھی آگ کی جلتی جھیل میں پھینک دیا گیا۔


چنانچہ پاتال کی بھُوک بڑھ گئی ہے اَور اُس نے اَپنا مُنہ خُوب کھول رکھا ہے؛ اَور اُن کے اُمرا و عوام اَور اُن کے تمام جھگڑے کرنے والوں اَور جَشن منانے والوں کے ساتھ اُتریں گے۔


بدکاروں پر افسوس ہے! اُن کی شامت آ گئی ہے! وہ اَپنے ہاتھوں کے کئے کی سزا پائیں گے۔


جَب آفت آتی ہے تَب بدکار پست کر دئیے جاتے ہیں، لیکن راستباز موت کے وقت بھی خُدا کی پناہ مانگتے ہیں۔


لیکن وہ بہت جلد بھُول گیٔے کہ خُدا نے کیا کیا تھا اَور اُن کی مشورت کا اِنتظار نہ کیا۔


وہ بھیڑوں کی مانند پاتال کے لیٔے وقف کئے گیٔے ہیں، اَور وہ موت کا لقمہ بَن جایٔیں گے۔ صُبح کے وقت دیانتدار اُن پر حُکومت کریں گے؛ اَور اُن کی صورتیں اُن کے شاہی محلوں سے دُور، پاتال میں سڑ جایٔیں گی۔


اگر ہم اَپنے خُدا کا نام فراموش کر چُکے ہوتے یا اَپنے ہاتھ کسی غَیر معبُود کے آگے دعا کے لئے پھیلائے ہوتے،


جتنے دِنوں تک اُس نے بَعل معبُودوں کے لیٔے بخُور جَلایا؛ اِتنے دِنوں کے لیٔے مَیں اُسے سزا دُوں گا؛ وہ انگُوٹھیوں اَور زیوروں سے آراستہ ہوکر، اَپنے عاشقوں کے پیچھے گئی، لیکن مُجھے بھُول گئی،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


بنجر ٹیلوں پر سے اِسرائیل کے رونے اَور گڑگڑانے کی آواز آ رہی ہے، کیونکہ اُنہُوں نے اَپنی راہیں ٹیڑھی کرلی ہیں، اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ترک کر دیا ہے۔


یہ سَب کچھ ہم پر واقع ہُوا، حالانکہ ہم نے آپ کو فراموش نہیں کیا تھا اَور نہ ہی آپ کے عہد کو جُھٹلایا تھا۔


وہ داناؤں کو اُن ہی کی چالاکی میں پھنسا دیتے ہیں، اَور بدکار اِنسانوں کے منصُوبے مٹّی میں مِلا دیتے ہیں۔


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


جَب تُو مُختلف قوموں کی نگاہوں میں ناپاک ٹھہرے گا تَب تُو جان لے گا کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات