Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 قومیں اَپنے ہی کھودے ہُوئے، گڑھے میں گِر چُکی ہیں؛ اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا تھا اُسی میں اُن کے پاؤں اُلجھ گیٔے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 قَومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جِسے اُنہوں نے کھودا تھا۔ جو جال اُنہوں نے لگایا تھا اُس میں اُن ہی کا پاؤں پھنسا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 अक़वाम उस गढ़े में ख़ुद गिर गई हैं जो उन्होंने दूसरों को पकड़ने के लिए खोदा था। उनके अपने पाँव उस जाल में फँस गए हैं जो उन्होंने दूसरों को फँसाने के लिए बिछा दिया था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اقوام اُس گڑھے میں خود گر گئی ہیں جو اُنہوں نے دوسروں کو پکڑنے کے لئے کھودا تھا۔ اُن کے اپنے پاؤں اُس جال میں پھنس گئے ہیں جو اُنہوں نے دوسروں کو پھنسانے کے لئے بچھا دیا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:15
11 حوالہ جات  

میرے دُشمنوں نے میرے پاؤں کے لیٔے جال پھیلایا ہے۔ میری کمر درد کے مارے جھُک گئی ہے۔ اُنہُوں نے میری راہ میں گڑھا کھودا تھا، لیکن وہ خُود اُس میں گِر گیٔے۔


بدکار کی بدکاریاں اُسے پھندے میں پھنسا لیتی ہیں؛ اُس کے گُناہوں کی رسّیاں اُسے مضبُوطی سے جکڑ لیتی ہیں۔


اُن پر ناگہاں تباہی آ جائے، اَورجو جال اُنہُوں نے بچھایا ہے اُس میں وہ خُود ہی جا پھنسیں، وہ گڑھے میں گِر جایٔیں اَور تباہ ہوں۔


جو آدمی بدی بوتا ہے وہ مُصیبت کاٹے گا، اَور اُس کے قہر کی لاٹھی ٹوٹ جائے گی۔


خُدا اُنہیں اُن کے گُناہوں کا بدلہ دیں گے، اَور اُن کی بدکاری کے باعث اُنہیں فنا کر ڈالیں گے؛ یَاہوِہ ہمارے خُدا یقیناً اُنہیں تباہ کر ڈالیں گے۔


لیکن اُن کی تلواریں اُن ہی کے دِلوں کو چھیدیں گی، اَور اُن کی کمانیں توڑ دی جایٔیں گی۔


میں یَاہوِہ کے لیٔے نغمہ گاؤں گا، کیونکہ اُنہُوں نے مُجھ پر بہت اِحسَان کئے ہیں۔


اَب مَیں جان گیا کہ یَاہوِہ اَپنے ممسوح کو بچا لیتے ہیں؛ وہ اَپنے داہنے ہاتھ کی نَجات بخش قُوّت سے اُسے اَپنے مُقدّس آسمان پر سے جَواب دیتے ہیں۔


تَب میری جان یَاہوِہ میں خُوش ہوگی اَور اُن کی نَجات سے شادمان ہوگی۔


وہ شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانیں اَور خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے کاموں کا بَیان کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات