Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 9:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 یَاہوِہ کی سِتائش کرو، جو صِیّونؔ میں تخت نشین ہے؛ اَور قوموں کے درمیان اُس کے کارناموں کا اعلان کرو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 خُداوند کی سِتایش کرو جو صِیُّون میں رہتا ہے۔ لوگوں کے درمِیان اُس کے کاموں کو بیان کرو

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 रब की तमजीद में गीत गाओ जो सिय्यून पहाड़ पर तख़्तनशीन है, उम्मतों में वह कुछ सुनाओ जो उसने किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 رب کی تمجید میں گیت گاؤ جو صیون پہاڑ پر تخت نشین ہے، اُمّتوں میں وہ کچھ سناؤ جو اُس نے کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 9:11
20 حوالہ جات  

وہ شُکر گُزاری کی قُربانیاں گزرانیں اَور خُوشی کے نغمہ گاتے ہُوئے اُن کے کاموں کا بَیان کریں۔


اُن کے نام کے جلال کا نغمہ گاؤ؛ اُن کی سِتائش کرتے ہُوئے تمجید کرو!


میں مروں گا نہیں بَلکہ جیتا رہُوں گا، اَور بَیان کرتا رہُوں گا کہ یَاہوِہ خُدا نے کیا کیا ہے۔


قوموں میں اعلانیہ کہو، ”یَاہوِہ ہی سلطنت کرتے ہیں،“ دُنیا مضبُوطی سے قائِم ہے، اُسے سرکایا نہیں جا سَکتا؛ وہ اُمّتوں کا اِنصاف راستی سے کریں گے۔


آؤ اَور دیکھو کہ خُدا نے کیا کچھ کیا ہے، بنی آدمؔ کی خاطِر اُن کے کارنامے کس قدر مُہیب ہیں!


اُن کا خیمہ شالمؔ میں، اَور اُن کی قِیام گاہ صِیّونؔ میں ہے۔


پھر مَیں نے نگاہ کی تو دیکھا کہ وہ برّہ کوہِ صِیّونؔ پر کھڑا ہے اَور اُس کے ساتھ ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد بھی ہیں جِن کی پیشانی پر برّہ یعنی خُداوؔند یِسوعؔ المسیح اَور اُس کے آسمانی باپ کا نام لِکھّا ہُواہے۔


اُس مُلک کے سفیروں کو کیا جَواب دیا جائے؟ ”یَاہوِہ نے صِیّونؔ کو قائِم کیا ہے، اَور اُس میں اُس کے مُصیبت زدہ لوگ پناہ لیں گے۔“


بَلکہ یہُوداہؔ کے قبیلہ کو چُنا، یعنی کوہِ صِیّونؔ کو جسے وہ پسند کرتے تھے۔


مَیں نے اِنہیں آپ کے نام سے واقف کرا دیا ہے اَور آئندہ بھی کراتا رہُوں گا تاکہ آپ کی وہ مَحَبّت جو آپ نے مُجھ سے کی وہ اُن میں ہو اَور مَیں بھی اِن میں ہُوں۔“


لیکن تُم کوہِ صِیّونؔ اَور زندہ خُدا کے شہر یعنی آسمانی یروشلیمؔ اَور بے شُمار فرشتوں اَور جَشن منانے والی جماعت کے پاس آئے ہو۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُسے مُجھ سے مَحَبّت ہے،“ اِس لیٔے، ”مَیں اُسے چُھڑاؤں گا؛ میں اُس کی حِفاظت کروں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات