Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! آپ کی مانند کون ہے؟ اَے یَاہوِہ، آپ زبردست ہیں اَور آپ کی وفاداری آپ کے گِردوپیش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! اَے یاہ! تُجھ سا زبردست کَون ہے؟ تیری وفاداری تیرے چَوگِرد ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ रब, ऐ लशकरों के ख़ुदा, कौन तेरी मानिंद है? ऐ रब, तू क़वी और अपनी वफ़ा से घिरा रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے رب، اے لشکروں کے خدا، کون تیری مانند ہے؟ اے رب، تُو قوی اور اپنی وفا سے گھرا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:8
19 حوالہ جات  

اَے خُدا، آپ کی راستبازی آسمان تک پہُنچتی ہے، آپ نے عظیم کارنامے کئے ہیں۔ اَے خُدا، آپ کی مانند کون ہے؟


”آہ اَے یَاہوِہ قادر آپ نے اَپنی عظیم قُدرت اَور بڑھائے ہُوئے بازو سے آسمان اَور زمین کو خلق کیا۔ آپ کے لیٔے کویٔی کام ناممکن نہیں ہے۔


”یَاہوِہ کی مانند کوئی پاک نہیں؛ کیونکہ آپ کے سِوا اَور کویٔی ہے ہی نہیں؛ اَور نہ ہی کویٔی چٹّان ہمارے خُدا کی مانند ہے۔


ہمارے یَاہوِہ عظیم اَور بڑی قُدرت والے ہیں؛ اُن کی حِکمت کی کوئی اِنتہا نہیں۔


کیونکہ اُوپر آسمانوں میں یَاہوِہ کا ثانی کون ہو سَکتا ہے؟ فرشتوں میں یَاہوِہ کی مانند کون ہے؟


اَے قادرمُطلق یَاہوِہ خُدا! مُبارک ہے وہ آدمی جو آپ پر توکّل رکھتا ہے۔


میرا کُل وُجُود یہ کہے گا، ”اَے یَاہوِہ، آپ کی مانند کون ہے؟ آپ غریبوں کو اُن کے ہاتھ سے جو زِیادہ زورآور ہیں، اَور مسکینوں اَور مُحتاجوں کو غارت گروں سے چُھڑاتے ہیں۔“


یہ جلال کا بادشاہ کون ہے؟ یَاہوِہ، جو قوی اَور قادر، یَاہوِہ جو جنگ میں زورآور ہیں۔


اِس لیٔے اَب تُم ٹھٹّھا مت کرو، ورنہ تمہاری زنجیریں اَور کَس دی جایٔیں گی؛ کیونکہ خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا ہے کہ تمام مُلک کی تباہی کا مصمّم اِرادہ کیا جا چُکاہے۔


آپ کا بازو قُدرت سے آراستہ ہے؛ آپ کا ہاتھ قوی اَور آپ کا داہنا ہاتھ بُلند ہے۔


اگر طاقت کی بات ہو، تو وہ قادر ہیں! اَور اگر اِنصاف کا مُعاملہ ہو تو میری باری کب آئے گی؟


”قادر خُدا یَاہوِہ‏، قادر خُدا یَاہوِہ‏، وہ سَب کچھ جانتے ہیں اَور اِسرائیلی جان لیں، اگر یہ یَاہوِہ کے خِلاف بغاوت یا نافرمانی کا نتیجہ ہو تو ہمیں آج کے دِن زندہ نہ چھوڑنا۔


کیونکہ دُشمنوں کی چٹّان ہماری چٹّان کی مانند نہیں ہے، اِسے تو خُود ہمارے دُشمن بھی تسلیم کرتے ہیں۔


اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں، بَلکہ اُس شریر سے بچائیں۔‘ کیونکہ بادشاہی، قُدرت اَور جلال، ہمیشہ آپ ہی کی ہیں۔ آمین۔


تُونے یَاہوِہ کا حُکم کیوں نہ مانا؟ تُو لُوٹ کے مال پر کیوں ٹوٹ پڑا اَور یَاہوِہ کی نظر میں بدی کیوں کی؟“


تُم اُن سے خوفزدہ نہ ہونا کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا جو تمہارے درمیان ہیں وہ نہایت عظیم اَور مُہیب خُدا ہیں۔


پھر مَیں نے کہا: ”یَاہوِہ، آسمان کے خُدائے عظیم اَور مُہیب خُدا، جو اَپنے پیار کے عہد کو اُن لوگوں کے ساتھ رکھتے ہیں جو اُن سے مَحَبّت کرتے ہیں اَور اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہیں۔


شمال کی جانِب سے سُنہری کرنیں اَپنا جلوہ دِکھاتی ہیں خُدا کی اِس مُہیب شوکت پر کس کی نظر ٹِکے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات