Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مُقدّسوں کی مجلس میں خُدا کا بےحد خوف مانا جاتا ہے؛ وہ اَپنے اِردگرد کے سَب رہنے والوں سے زِیادہ مُہیب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اَیسا معبُود جو مُقدّسوں کی محفِل میں نہایت تعظِیم کے لائِق ہے اور اپنے سب اِردگِرد والوں سے زیادہ مُہِیب ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जो भी मुक़द्दसीन की मजलिस में शामिल हैं वह अल्लाह से ख़ौफ़ खाते हैं। जो भी उसके इर्दगिर्द होते हैं उन पर उस की अज़मत और रोब छाया रहता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جو بھی مُقدّسین کی مجلس میں شامل ہیں وہ اللہ سے خوف کھاتے ہیں۔ جو بھی اُس کے ارد گرد ہوتے ہیں اُن پر اُس کی عظمت اور رُعب چھایا رہتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:7
17 حوالہ جات  

یَاہوِہ خُداتعالیٰ کس قدر مُہیب ہے، جو تمام رُوئے زمین کے عظیم بادشاہ ہے!


اَے سَب قوموں کے بادشاہ، کون ہے جو آپ کی تعظیم نہیں کرےگا؟ یہ سارے لقب تو آپ ہی کے لئے ہیں۔ کیونکہ مُختلف قوموں کے تمام دانشمند لوگوں میں اَور دُنیا کی تمام مملکتوں میں، آپ کی مانند کویٔی نہیں،


ساری جماعت، بَلکہ اِس حادثہ کے تمام سُننے والوں پر بڑا خوف طاری ہو گیا۔


اُن سے مت ڈرو جو بَدن کو تو ہلاک کر سکتے ہیں لیکن رُوح کو نہیں، مگر اُس سے ڈرو جو بَدن اَور رُوح دونوں کو جہنّم میں ہلاک کر سَکتا ہے۔


لیکن یَاہوِہ ہی سچّے خُدا ہیں؛ وہ زندہ خُدا اَور اَبدی بادشاہ ہیں۔ جَب وہ خفا ہوتے ہیں تو زمین تھرتھراتی ہے؛ اَور مُختلف قومیں اُن کے قہر کو برداشت نہیں کر سکتیں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


تَب مَوشہ نے اَہرونؔ سے فرمایا، ”یہ یَاہوِہ کے اُس قول کے مُطابق ہے: ” ’لازِم ہے کہ جو میرے قریب آئیں وہ مُجھے مُقدّس جانیں؛ تَب سَب اُمّت کے سامنے میرا جلال ظاہر ہو۔‘ “ اِس پر اَہرونؔ خاموش ہی رہے۔


اَے آسمانی مخلُوق! یَاہوِہ کی حَمد کرو، صِرف یَاہوِہ ہی کے جلال اَور اُن کی قُدرت کی تعظیم کرو۔


اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛ اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔


یَاہوِہ ہمارے خُدا کی مانند کون ہے؟ جو عالمِ بالا پر تخت نشین ہیں،


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


”تُم مُجھے کس سے تشبیہ دوگے؟ میں کس کے برابر سمجھا جاؤں گا؟“ یہ قُدُّوس فرماتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات