Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:46 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا آپ اَپنے آپ کو ہمیشہ کے لیٔے چُھپائے رکھیں گے؟ آپ کا غضب کب تک آگ کی مانند بھڑکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

46 اَے خُداوند! کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ تک پوشِیدہ رہے گا؟ تیرے قہر کی آگ کب تک بھڑکتی رہے گی؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 ऐ रब, कब तक? क्या तू अपने आपको हमेशा तक छुपाए रखेगा? क्या तेरा क़हर अबद तक आग की तरह भड़कता रहेगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 اے رب، کب تک؟ کیا تُو اپنے آپ کو ہمیشہ تک چھپائے رکھے گا؟ کیا تیرا قہر ابد تک آگ کی طرح بھڑکتا رہے گا؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:46
17 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، کب تک؟ کیا خُدا ہمیشہ تک خفا رہیں گے؟ خُدا کی غیرت کب تک آگ کی طرح بھڑکتی رہے گی؟


آگ اُن کے جَوانوں کو کھا گئی، اَور اُن کی کنواریوں کے لیٔے نغماتِ عروسی نہ گائے گیٔے؛


اَے یَاہوِہ! ترس کھایٔیں، آخِر یہ کب تک ہوتا رہے گا؟ اَپنے خادِموں پر رحم فرمائیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے کیوں ردّ کرکے اَپنا چہرہ مُجھ سے چھُپا لیتے ہیں؟


کیونکہ ہمارا ”خُدا بھسم کر دینے والی آگ ہے۔“


اَور اُنہیں سزا دیں گے جو خُدا کو نہیں جانتے اَور ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کی خُوشخبری کو نہیں مانتے۔


پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“


اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛ اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشو، ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے، میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی، اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


اَے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں، یَاہوِہ کے لیٔے اَپنا ختنہ کرو، ہاں اَپنے دِل کا ختنہ کرو، ورنہ تمہاری بداعمالی کے باعث، میرا قہر آگ کی مانند نازل ہوگا، اَور اَیسا بھڑکے گا کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


بے شک آپ وہ خُدا ہو جو اَپنے آپ کو چُھپا رہےہو اِسرائیل کے خُدا اَور مُنجّی۔


میں یَاہوِہ کا اِنتظار کروں گا، جو اَپنا چہرہ یعقوب کے گھرانے سے چُھپائے ہُوئے ہے۔ میں اُس پر توکّل کروں گا۔


کیا آپ سدا ہم سے خفا رہیں گے؟ کیا آپ اَپنے قہر کو پُشت در پُشت جاری رکھیں گے؟


اَے یَاہوِہ، آپ اِس قدر دُور کیوں کھڑے رہتے ہیں؟ اَور میری مُصیبت کے ایّام میں خُود کو کیوں چھپاتے ہیں؟


جَب وہ شمال میں مصروف رہتے ہیں، میں اُنہیں دیکھ نہیں پاتا؛ اَور جَب وہ جُنوب کا رخ کرتے ہیں، میری نگاہ اُن پر نہیں پڑتی۔


اِس لیٔے مَیں نے کہا: ”اَے میرے خُدا! مُجھے آدھی عمر میں نہ اُٹھائیں؛ آپ کے بَرس پُشت در پُشت چلتے رہتے ہیں۔


”ہم رُسوا ہو گئے، کیونکہ ہماری توہین کی گئی اَور ہمارے چہروں پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے، کیونکہ یَاہوِہ کے گھر کے پاک مقاموں میں اجنبی لوگ گھُس آئے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات