Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 ’میں تمہاری نَسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت بنائے رکھوں گا۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گا اور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا۔ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ‘मैं तेरी नसल को हमेशा तक क़ायम रखूँगा, तेरा तख़्त हमेशा तक मज़बूत रखूँगा’।” (सिलाह)

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 ’مَیں تیری نسل کو ہمیشہ تک قائم رکھوں گا، تیرا تخت ہمیشہ تک مضبوط رکھوں گا‘۔“ (سِلاہ)

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:4
23 حوالہ جات  

اگر تمہارے فرزند میرے عہد اَور میری شہادتوں پرجو میں اُنہیں سِکھاؤں گا عَمل کریں، تو اُن کے فرزند بھی ہمیشہ آپ کے تخت پر بیٹھیں گے۔“


اَور وُہی میرے نام کے لیٔے ایک گھر تعمیر کرےگا۔ وہ میرا بیٹا ہوگا اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا۔ اَور مَیں بنی اِسرائیل پر اُس کی بادشاہی کا تخت اَبد تک قائِم رکھوں گا۔‘


تو میں تمہارا شاہی تخت بنی اِسرائیل کے اُوپر ہمیشہ قائِم رکھوں گا، جَیسا مَیں نے تمہارے باپ داویؔد سے وعدہ کیا تھا اَور فرمایا تھا، ’تمہارے یہاں بنی اِسرائیل کے تختِ شاہی پر بیٹھنے کے لیٔے آدمی کی کبھی کمی نہ ہوگی۔‘


”مُجھ یِسوعؔ، نے اَپنا فرشتہ تمہارے پاس اِس لیٔے بھیجا کہ وہ تمام جماعتوں میں اِن باتوں کی تمہارے آگے گواہی دے کہ میں حضرت داویؔد کی اصل اَور نَسل اَور صُبح کا نُورانی ستارہ ہُوں۔“


اَور یَشعیاہ نبی بھی فرماتے ہیں، ”یِشائی کی جڑ پھوٹ نکلے گی، یعنی ایک شخص غَیریہُودیوں پر حُکومت کرنے کو اُٹھے گا؛ تمام غَیریہُودیوں کی اُمّید اُسی پر قائِم رہے گی۔“


اُس دِن یَاہوِہ خُود یروشلیمؔ کے باشِندوں کی حِفاظت کریں گے تاکہ اُن میں سَب سے کمزور بھی داویؔد کی مانند طاقتور ہوگا اَور داویؔد کا گھرانا خُدا کے مانند اَور یَاہوِہ کے اُس فرشتہ کی مانند ہوں گے جو اُن کے آگے آگے چلتا ہو۔


کہ اُس کی نَسل ہمیشہ قائِم رہے گی اَور اُس کا تخت میرے سامنے آفتاب کی مانند قائِم رہے گا؛


میں اُس کی نَسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے تخت کو اُس وقت تک، جَب تک آسمان قائِم ہے۔


میں یَاہوِہ کی بڑی شفقت و مَحَبّت کے نغمہ ہمیشہ گاؤں گا؛ میں پُشت در پُشت اَپنے مُنہ سے آپ کی وفاداری کا بَیان کرتا رہُوں گا۔


بادشاہ کا نام اَبد تک مُبارک ہو؛ اَور جَب تک سُورج ہے، وہ بھی قائِم رہے۔ اُس کے ذریعہ سَب قومیں برکت پائیں گی، اَور وہ اُسے مُبارک کہیں گی۔


اَب اَپنے خادِم کے گھرانے کو برکت دینا منظُور فرمائیں تاکہ وہ ہمیشہ آپ کی نظر میں قائِم رہے۔ کیونکہ اَے یَاہوِہ قادر آپ نے فرمایاہے اَور آپ کی برکت سے آپ کے خادِم کا گھرانا اَبد تک مُبارک رہے گا۔“


”تاہم یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا نے میرے تمام خاندان میں سے مُجھے ہمیشہ کے لیٔے بنی اِسرائیل کا بادشاہ ہونے کے واسطے مُنتخب کیا۔ خُدا نے بنی یہُوداہؔ کو رہنما ہونے کے لیٔے مُنتخب کیا اَور یہُوداہؔ کے گھرانے میں سے اُس نے میرے خاندان کو مُنتخب کیا اَور میرے باپ کے بیٹوں میں سے مُجھے تمام اِسرائیل کا بادشاہ مُقرّر کرنا پسند کیا۔


اَے خُداوؔند، یاد کریں کہ کس طرح آپ کے بندوں کا مضحکہ اُڑایا گیا، اَور مَیں اَپنے سینے میں ساری قوموں کے طعنے لیٔے پھرتا ہُوں۔


یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے، ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے: ”اُن کی نَسل میں سے ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات