Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 آپ نے کہا، ”مَیں نے اَپنے برگُزیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے، اَور اَپنے خادِم داویؔد سے قَسم کھائی ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔ مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 तूने फ़रमाया, “मैंने अपने चुने हुए बंदे से अहद बाँधा, अपने ख़ादिम दाऊद से क़सम खाकर वादा किया है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 تُو نے فرمایا، ”مَیں نے اپنے چنے ہوئے بندے سے عہد باندھا، اپنے خادم داؤد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے،

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:3
22 حوالہ جات  

یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے، ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے: ”اُن کی نَسل میں سے ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔


لیکن وہ نبی تھے اَور جانتے تھے کہ خُدا نے اُن سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے کہ اُن کی نَسل میں سے ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔


میں اُس کے لیٔے اَپنی شفقت و مَحَبّت اَبد تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے ساتھ میرا عہد ہمیشہ اُستوار رہے گا۔


’جِس دِن سے میں اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل کو مِصر سے باہر نکال لایا ہُوں، مَیں نے بنی اِسرائیل کے کسی بھی قبیلہ میں کسی شہر کو نہیں مُنتخب کیا جہاں میرا بیت المُقدّس تعمیر ہو تاکہ وہاں میرا نام ہو۔ لیکن مَیں نے اَپنی اُمّت بنی اِسرائیل پر حُکمرانی کرنے کے لیٔے داویؔد کو مُنتخب کیا۔‘


”کیا میرا گھر خُدا کے حُضُور میں راست نہیں؟ کیا خُدا نے میرے ساتھ دائمی عہد نہیں باندھا، جِس کی سَب باتیں مُعیّن اَور پائدار ہیں؟ کیا وہ میری نَجات کی تکمیل نہیں کریں گے اَور میری ہر تمنّا پُوری نہیں کریں گے؟


مگر یِسوعؔ قَسم کے ساتھ کاہِنؔ مُقرّر کیٔے گیٔے جَب خُدا نے اُن سے فرمایا، ”خُداوؔند نے قَسم کھائی ہے اَور وہ اَپنا اِرادہ بدلےگا نہیں؛ ’تُم اَبد تک کاہِنؔ ہو۔‘ “


اُس کے بعد بنی اِسرائیل لَوٹ آئیں گے اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کو تلاش کریں گے اَور آخِری دِنوں میں وہ کانپتے ہُوئے یَاہوِہ کے پاس آئیں گے اَور اُن کی رحمت کے طالب ہوں گے۔


کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛ میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔ میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا، یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔


خُدا ابنیرؔ کے ساتھ وَیسا ہی بَلکہ اُس سے بھی زِیادہ کریں اگر مَیں داویؔد سے وُہی سلُوک نہ کروں جِس کی یَاہوِہ نے قَسم کھا کر اُس سے وعدہ کیا تھا۔“


اَور آسمان سے ایک آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“


بَلکہ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا اَور اَپنے بادشاہ داویؔد کی خدمت کریں گے، جسے میں اُن پر حُکومت کرنے کے لیٔے برپا کروں گا۔


آپ اَپنے خادِم کے ساتھ کئے ہُوئے عہد سے دست بردار ہو گئے اَور آپ نے اُس کے تاج کو خاک میں مِلا کر ناپاک کر دیا۔


اُنہُوں نے اَپنے خادِم داویؔد کو چُنا اَور اُنہیں بھیڑ کے گلّہ میں سے لے لیا؛


”دیکھو میرا خادِم جسے میں سنبھالتا ہُوں، میرا برگُزیدہ، جِس سے میرا دِل خُوش ہے؛ مَیں اَپنی رُوح اُس پر ڈالُوں گا، اَور وہ تمام قوموں کی صداقت کے ساتھ اِنصاف کرےگا۔


ایک بار آپ نے رُویا میں کلام کیا، اَور اَپنے مُقدّسین سے فرمایا: ”مَیں نے ایک سُورما کو قُوّت بخشی ہے؛ مَیں نے اُمّت میں سے ایک نوجوان کو سرفراز کیا ہے۔


یَاہوِہ کا فرشتہ گِلگالؔ سے بوکیمؔ کو گیا اَور کہنے لگا، ”میں تُمہیں مِصر سے نکال کر اُس مُلک میں لے آیا، جسے مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد کو دینے کی قَسم کھائی تھی۔ مَیں نے کہاتھا، ’وہ عہد جو مَیں نے تُم سے باندھا تھا میں اُسے ہرگز نہ توڑوں گا،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات