Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:29 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

29 میں اُس کی نَسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے تخت کو اُس وقت تک، جَب تک آسمان قائِم ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

29 مَیں اُس کی نسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھُّوں گا اور اُس کے تخت کو جب تک آسمان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

29 मैं उस की नसल हमेशा तक क़ायम रखूँगा, जब तक आसमान क़ायम है उसका तख़्त क़ायम रखूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

29 مَیں اُس کی نسل ہمیشہ تک قائم رکھوں گا، جب تک آسمان قائم ہے اُس کا تخت قائم رکھوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:29
16 حوالہ جات  

’میں تمہاری نَسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھوں گا اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت بنائے رکھوں گا۔‘ “


تاکہ جَب تک آسمان اَور زمین قائِم ہیں، تمہاری اَور تمہارے اَولاد کی عمر اُس مُلک میں دراز ہو، جسے دینے کا وعدہ یَاہوِہ نے تمہارے آباؤاَجداد سے قَسم کھا کر کیا تھا۔


کہ اُس کی نَسل ہمیشہ قائِم رہے گی اَور اُس کا تخت میرے سامنے آفتاب کی مانند قائِم رہے گا؛


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


”اِن بادشاہوں کے دَورِ حُکومت میں آسمانی خُدا ایک اَیسی بادشاہت قائِم کرےگا جو کبھی تباہ نہ ہوگی، نہ وہ دُوسرے لوگوں کے حوالہ کی جائے گی۔ وہ اُن تمام سلطنتوں کو کُچل کر ختم کر دے گی لیکن وہ اَبد تک قائِم رہے گی۔


اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک میرا تعلّق ہے اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہے۔ میری رُوح جو تُجھ پر ہے اَور میرا کلام جو مَیں نے تیرے مُنہ میں ڈالا ہے وہ آج سے لے کر اَبد تک نہ تیری نَسل کے مُنہ سے، نہ تیری نَسل کی نَسل کے مُنہ سے جُدا ہونے پایٔےگا۔


یَاہوِہ نے داویؔد سے قَسم کھا کر وعدہ کیا ہے، ایک سچّا وعدہ جسے وہ ہرگز نہ توڑیں گے: ”اُن کی نَسل میں سے ایک شخص اُن کے تخت پر بیٹھے گا۔


اَے خُدا، آپ کا تخت ابدُالآباد تک قائِم رہے گا؛ آپ کی بادشاہی کا عصا اِنصاف کا عصا ہوگا۔


اُس نے آپ سے زندگی طلب کی اَور آپ نے اُسے وہ بخشی۔ بَلکہ ہمیشہ کے لیٔے عمر کی درازی بخشی۔


اَور وُہی میرے نام کے لیٔے ایک گھر تعمیر کرےگا۔ وہ میرا بیٹا ہوگا اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا۔ اَور مَیں بنی اِسرائیل پر اُس کی بادشاہی کا تخت اَبد تک قائِم رکھوں گا۔‘


”کیا میرا گھر خُدا کے حُضُور میں راست نہیں؟ کیا خُدا نے میرے ساتھ دائمی عہد نہیں باندھا، جِس کی سَب باتیں مُعیّن اَور پائدار ہیں؟ کیا وہ میری نَجات کی تکمیل نہیں کریں گے اَور میری ہر تمنّا پُوری نہیں کریں گے؟


کان لگاؤ اَور میرے پاس آؤ؛ میری سُنو تاکہ تُم زندہ رہے۔ میں تُم سے اَبدی عہد باندھوں گا، یعنی میری وفا اَور اَبدی رحمت جِن کا وعدہ مَیں نے داویؔد سے کیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات