Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:27 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

27 میں اُسے اَپنا پہلوٹھا، اَور دُنیا کا بادشاہ مُقرّر کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

27 اور مَیں اُس کو اپنا پہلوٹھا بناؤُں گا اور دُنیا کا شاہنشاہ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

27 मैं उसे अपना पहलौठा और दुनिया का सबसे आला बादशाह बनाऊँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

27 مَیں اُسے اپنا پہلوٹھا اور دنیا کا سب سے اعلیٰ بادشاہ بناؤں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:27
17 حوالہ جات  

اَور وُہی بَدن یعنی جماعت کا سَر ہیں اَور وُہی پہلے مُردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھے ہیں تاکہ سَب چیزوں میں پہلا درجہ اُن ہی کا ہو۔


اِبن خُدا پوشیدہ خُدا کی صورت اَور تمام مخلُوقات میں پہلوٹھے ہیں۔


اُس کی پوشاک اَور ران پر یہ نام لِکھّا ہُواہے: بادشاہوں کا بادشاہ، اَور خُداوندوں کا خُداوؔند۔


میں یَاہوِہ کے قوانین کا اعلان کروں گا: اُنہُوں نے مُجھ سے فرمایا، ”تُم میرے بیٹے ہو؛ آج سے میں تمہارا باپ بَن گیا ہُوں۔


کیونکہ جنہیں خُدا پہلے سے جانتا تھا اُنہیں اُس نے پہلے سے مُقرّر بھی کیا کہ وہ اُس کے بیٹے کی مانِند بنیں تاکہ اُس کا بیٹا بہت سارے میرے بھائیوں اَور بہنوں میں پہلوٹھا شُمار کیا جائے۔


سَب بادشاہ اُس کے آگے سَجدہ کریں گے اَور ساری قومیں اُس کی اِطاعت کریں گی۔


اُن کی نمدار شاخوں سے بوندیں ٹپکیں گی؛ اَور اُن کی جڑوں کو کثرت سے پانی ملے گا۔ ”اُن کا بادشاہ اَگاگؔ سے بھی عظیم تر ہوگا؛ اَور اُن کی سلطنت عروج پایٔے گی۔


اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی، اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے، اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے، یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“


تَب فَرعوہؔ سے کہنا،‏ ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں‏: اِسرائیل میرا پہلوٹھا بیٹا ہے،


اَور دُنیا کی سَب قومیں اُس کی رَوشنی میں چلے پھریں گی اَور رُوئے زمین کے بادشاہ اُس میں اَپنی شان و شوکت کے سامان اُس میں لائیں گے۔


اِس لیٔے حِکمت و علم تُمہیں عطا کی جائے گی اَور مَیں تُمہیں مال و دولت اَور عزّت بھی بخشوں گا، اِس قدر کہ نہ تُم سے پہلے کسی بادشاہ کو کبھی نصیب ہُوئی اَور نہ تمہارے بعد کسی کو نصیب ہوگی۔“


یسُورُونؔ موٹا ہوکر لات مارنے لگا؛ کھا پی کر وہ بھاری اَور چکنا ہو گیا۔ اَور اُس خُدا کو ترک کیا جِس نے اُسے بنایا اَور اَپنے مُنجّی چٹّان کو خارج کیا۔


اَور مَیں اُس کا باپ ہوں گا اَور وہ میرا بیٹا ہوگا۔ اَور جَب وہ خطا کرےگا تو مَیں اُسے آدمیوں کے ذریعہ ڈنڈوں اَور کوڑوں سے پِٹواؤں گا۔


”یَاہوِہ زندہ ہیں! میری چٹّان مُبارک ہو! اَور میرا مُنجّی خُدا ممتاز ہو!


میری پناہ کی چٹّان بنیں، جہاں میں ہمیشہ محفوظ رہ سکوں؛ میری نَجات کا حُکم جاری کریں، کیونکہ آپ میری چٹّان اَور میرا قلعہ ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات