Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:24 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 میری وفاداری اَور شفقت و مَحَبّت اُس کے ساتھ ہوگی، اَور میرے نام کے ذریعہ اُس کا اِقبال بُلند ہوگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

24 پر میری وفاداری اور شفقت اُس کے ساتھ رہیں گی اور میرے نام سے اُس کا سِینگ بُلند ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 मेरी वफ़ा और मेरी शफ़क़त उसके साथ रहेंगी, मेरे नाम से वह सरफ़राज़ होगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 میری وفا اور میری شفقت اُس کے ساتھ رہیں گی، میرے نام سے وہ سرفراز ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:24
15 حوالہ جات  

کیونکہ خُدا کے جتنے بھی وعدے ہیں اُن سَب کی ”ہاں“ المسیح ہیں۔ اِسی لیٔے ہم المسیح کے وسیلہ سے ”آمین“ کہتے ہیں تاکہ خُدا کا جلال ظاہر ہو۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُسے مُجھ سے مَحَبّت ہے،“ اِس لیٔے، ”مَیں اُسے چُھڑاؤں گا؛ میں اُس کی حِفاظت کروں گا کیونکہ اُس نے میرا نام پہچانا ہے۔


میں اَب اَور دُنیا میں نہیں رہُوں گا، لیکن وہ تمام ابھی دُنیا میں ہیں اَور مَیں آپ کے پاس آ رہا ہُوں۔ اَے قُدُّوس باپ، اَپنے اُس نام کی قُدرت سے جو آپ نے مُجھے دیا ہے اِنہیں محفوظ رکھئے تاکہ وہ ایک ہُوں جَیسے ہم ایک ہیں۔


”مَیں نے آپ کو اُن لوگوں پر ظاہر کیا جنہیں آپ نے دُنیا میں سے چُن کر میری سپردگی میں دیا تھا۔ وہ آپ کے لوگ تھے؛ آپ نے اُنہیں میرے سُپرد کیا تھا اَور اُنہُوں نے آپ کے کلام پر عَمل کیا ہے۔


کیونکہ شَریعت تو حضرت مَوشہ کی مَعرفت دی گئی؛ مگر فضل اَور سچّائی کی بخشش یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت مِلی۔


لیکن مَیں اَپنی شفقت و مَحَبّت اُس پر سے نہ ہٹاؤں گا، نہ اَپنی وفاداری پر آنچ آنے دُوں گا۔


میں اُس کے لیٔے اَپنی شفقت و مَحَبّت اَبد تک قائِم رکھوں گا، اَور اُس کے ساتھ میرا عہد ہمیشہ اُستوار رہے گا۔


جَب تُم نَجات پاؤ تو ہم خُوشی کے نعرے لگائیں گے اَور اَپنے خُدا کے نام پر اَپنے جھنڈے بُلند کریں گے۔ یَاہوِہ آپ کی تمام درخواستیں پُوری کریں۔


جَب آپ مُصیبت کا شِکار ہو تو یَاہوِہ آپ کی فریاد سُن کر جَواب دیں گے؛ یعقوب کے خُدا کا نام آپ کی حِفاظت کرے۔


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


وہ خُدا کے حُضُور ہمیشہ تخت نشین رہے؛ اَپنی شفقت و مَحَبّت اَور صداقت کو اُن کی حِفاظت کے لیٔے مُہیّا کریں۔


مَیں نے اِنہیں آپ کے نام سے واقف کرا دیا ہے اَور آئندہ بھی کراتا رہُوں گا تاکہ آپ کی وہ مَحَبّت جو آپ نے مُجھ سے کی وہ اُن میں ہو اَور مَیں بھی اِن میں ہُوں۔“


اَور مَوشہ نے بنی یہُوداہؔ کے متعلّق یہ فرمایا: ”اَے یَاہوِہ! آپ بنی یہُوداہؔ کی فریاد سُنیں؛ اَور اُسے ایک قوم کے طور پر ایک ساتھ لے آئیں۔ اُنہیں اَپنے مقصد کو پُورا کرنے کی طاقت دیں، اَور دُشمنوں کے خِلاف اُن کے مددگار ہوں!“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات