Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میں اعلان کروں گا کہ آپ کی شفقت و مَحَبّت اَبد تک لازوال ہے، اَور یہ کہ آپ نے اَپنی وفاداری کو آسمان ہی پر استحکام بخشا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔ تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 क्योंकि मैं बोला, “तेरी शफ़क़त हमेशा तक क़ायम है, तूने अपनी वफ़ा की मज़बूत बुनियाद आसमान पर ही रखी है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 کیونکہ مَیں بولا، ”تیری شفقت ہمیشہ تک قائم ہے، تُو نے اپنی وفا کی مضبوط بنیاد آسمان پر ہی رکھی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:2
16 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے، اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔


خُدا کی رحمت اُس سے ڈرنے والوں پر، نَسل بہ نَسل جاری رہتی ہے۔


لیکن یَاہوِہ کی شفقت و مَحَبّت اُن کا خوف رکھنے والوں پر اَزل سے اَبد تک، اَور آپ کی راستی پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔


چنانچہ خُدا کا وعدہ اَور خُدا کی قَسم یہ دو اَیسی چیزیں ہیں جو لاتبدیل ہیں اَور اِن کے بارے میں خُدا کبھی جھُوٹ نہیں بولےگا، اِس لیٔے ہم جو دَوڑکر اُس کی پناہ میں آئے ہیں، بڑے حوصلہ سے اُس اُمّید کو مضبُوطی سے تھامے رکھ سکتے ہیں جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔


اَور وہ اُس ماہتاب کی مانند ہمیشہ کے لیٔے اُستوار کیا جائے گا، جو آسمان میں مُعتبر گواہ ہے۔“


اَے یَاہوِہ، افلاک مُقدّسین کی جماعت میں آپ کے عجائب کی، اَور آپ کی وفاداری کی تعریف کرتے ہیں۔


لیکن آپ نے اَپنی بڑی رحمت سے نہ تو اُنہیں نابود کیا نہ ترک کیا کیونکہ آپ رحیم و کریم خُدا ہیں۔


خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔


اَے یَاہوِہ، آپ کا کلام اَبدی ہے؛ وہ آسمان پر مُستقِل طور پر قائِم رہتاہے۔


جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے، وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔


سُننے سے اِنکار کیا اَورجو معجزے آپ نے اُن کے درمیان دِکھائے تھے، اُنہیں یاد نہ رکھا۔ وہ سرکش ہو گئے اَور اُنہُوں نے بغاوت کرکے پھر واپس اَپنی غُلامی میں جانے کے لیٔے اَپنا ایک رہنما مُقرّر کر لیا۔ مگر خُدا آپ غفور، رحیم و کریم، قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔ اِس لیٔے آپ نے اُنہیں ترک نہ کیا۔


پھر مَیں نے کہا: ”یَاہوِہ، آسمان کے خُدائے عظیم اَور مُہیب خُدا، جو اَپنے پیار کے عہد کو اُن لوگوں کے ساتھ رکھتے ہیں جو اُن سے مَحَبّت کرتے ہیں اَور اُن کے اَحکام پر عَمل کرتے ہیں۔


خُدا اِنسان نہیں کہ جھُوٹ بولیں، اَور نہ وہ آدمؔ زاد ہے کہ اَپنا اِرادہ بدلے۔ کیا جو کچھ وہ کہتے ہیں اُس پر عَمل نہیں کرتے؟ اَورجو وعدہ کرتے ہیں اُسے پُورا نہیں کرتے؟


آسمان اَور زمین ٹل جایٔیں گی لیکن میری باتیں کبھی نہیں ٹلیں گی۔


اَے یَاہوِہ، اَپنی رحمت سے مُجھے محروم نہ رکھیں؛ آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور آپ کی سچّائی ہمیشہ میری حِفاظت کریں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات