Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 ایک بار آپ نے رُویا میں کلام کیا، اَور اَپنے مُقدّسین سے فرمایا: ”مَیں نے ایک سُورما کو قُوّت بخشی ہے؛ مَیں نے اُمّت میں سے ایک نوجوان کو سرفراز کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اُس وقت تُو نے رویا میں اپنے مُقدّسوں سے کلام کِیا اور فرمایا کہ مَیں نے ایک زبردست کو مددگار بنایا ہے اور قَوم میں سے ایک کو چُن کر سرفراز کِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 माज़ी में तू रोया में अपने ईमानदारों से हमकलाम हुआ। उस वक़्त तूने फ़रमाया, “मैंने एक सूरमे को ताक़त से नवाज़ा है, क़ौम में से एक को चुनकर सरफ़राज़ किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 ماضی میں تُو رویا میں اپنے ایمان داروں سے ہم کلام ہوا۔ اُس وقت تُو نے فرمایا، ”مَیں نے ایک سورمے کو طاقت سے نوازا ہے، قوم میں سے ایک کو چن کر سرفراز کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:19
17 حوالہ جات  

اُن خادِموں میں سے ایک نے جَواب دیا، ”مَیں نے بیت لحمؔ کے یِشائی کے ایک بیٹے کو دیکھاہے۔ وہ بربط بجانے میں ماہر ہے۔ وہ ایک بہادر اَور سُورما آدمی ہے۔ وہ خُوش گفتار اَور خُوبصورت مَرد ہے اَور یَاہوِہ اُس کے ساتھ ہیں۔“


” ’یہ سَب ہونے پر بھی میں شُلومونؔ کے ہاتھ سے ساری مملکت نہیں چھینوں گا، میں شُلومونؔ کو تاعمر حُکمران اَپنے برگُزیدہ خادِم داویؔد کی خاطِر بنے رہنے دوں گا، جِس نے میرے اَحکام اَور قوانین پر عَمل کیا۔


کیونکہ ہمارے لیٔے ایک ولد پیدا ہُواہے، ہمیں ایک بیٹا بخشا گیا، اَور سلطنت اُس کے کندھوں پر ہوگی۔ اَور وہ عجِیب مُشیر، قادر خُدا، اَبدیّت کا باپ اَور سلامتی کا شہزادہ کہلائے گا۔


آپ نے کہا، ”مَیں نے اَپنے برگُزیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے، اَور اَپنے خادِم داویؔد سے قَسم کھائی ہے،


”فِلدِلفیہؔ کی جماعت کے فرشتہ کو لِکھ: جو قُدُّوس اَور برحق ہے اَور جِس کے پاس حضرت داویؔد کی کُنجی ہے، اَور جِس کے کھولے ہُوئے کو کویٔی بند نہیں کر سَکتا اَور بند کیٔے ہُوئے کو کویٔی کھول نہیں سَکتا۔ وہ یہ فرماتا ہے۔


تاکہ تُم اُن نبُوّتوں کو جو پاک نبیوں نے قدیم زمانے سے کی ہیں اَور ہمارے خُداوؔند اَور مُنجّی کے اُس حُکم کو یاد رکھو جو تمہارے رسولوں کی مَعرفت سے تُم تک پہُنچا ہے۔


کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔


(جَیسا اُس نے زمانہ قدیم میں اَپنے مُقدّس نبیوں کے مَعرفت فرمایا تھا)،


”اَے یِسوعؔ ناصری، آپ کو ہم سے کیا کام؟ کیا آپ ہمیں ہلاک کرنے آئے ہیں؟ میں جانتا ہُوں کہ آپ کون ہیں؟ آپ ہی خُدا کے قُدُّوس ہیں!“


اَور اُن کے اُمرا اُنہیں میں سے ایک ہوں گے؛ اَور اُن کے حاکم بھی اُن ہی میں سے اُٹھ کھڑے ہوں گے۔ میں اُنہیں قربت بخشوں گا اَور وہ میرے نزدیک آئیں گے، اَیسا کون ہے جو خُود بخُود میرے نزدیک آنے کی جُرأت کرے؟‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہیں۔


دِن اَور رات میرے آنسُو میری خُوراک ہیں، جَب کہ میرے دشمن دِن بھر مُجھ سے پُوچھتے ہیں، آپ کا خُدا کہاں ہے؟


تَب بہادر سے بہادر اَور شیر دِل سپاہی بھی ڈر سے پگھل کر رہ جائے گا کیونکہ تمام بنی اِسرائیل کو مَعلُوم ہے کہ آپ کے باپ اَور وہ لوگ جو اُن کے ساتھ ہیں بڑے دِلیر سپاہی ہیں۔


یَاہوِہ نے شموایلؔ سے کہا، ”چونکہ مَیں نے شاؤل کو بطور اِسرائیل کے بادشاہ کے ردّ کر دیا ہے، تُو کب تک اُس کے لیٔے افسوس کرتا رہے گا؟ تُو اَپنے سینگ میں تیل بھر اَور اَپنی راہ لے۔ مَیں تُجھے بیت لحمؔ کے یِشائی کے پاس بھیج رہا ہُوں کیونکہ مَیں نے اُس کے بیٹوں میں سے ایک کو بادشاہ ہونے کے لیٔے چُن لیا ہے۔“


یَاہوِہ! میں بُلند آواز سے آپ کو پُکارتا ہُوں، اَور آپ اَپنے مُقدّس پہاڑ پر سے مُجھے جَواب دیتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات