Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 بے شک ہماری سِپر یَاہوِہ کی طرف سے، اَور ہمارے بادشاہ اِسرائیل کے مُقدّس خُدا کی طرف سے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ ہماری سِپر خُداوند کی طرف سے ہے اور ہمارا بادشاہ اِسرائیل کے قُدُّوس کی طرف سے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि हमारी ढाल रब ही की है, हमारा बादशाह इसराईल के क़ुद्दूस ही का है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ ہماری ڈھال رب ہی کی ہے، ہمارا بادشاہ اسرائیل کے قدوس ہی کا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:18
18 حوالہ جات  

قوموں کے سردار اَبراہامؔ کے خُدا کی اُمّت میں شامل ہونے کے لیٔے اِکٹھّے ہو جاتے ہیں، کیونکہ زمین کے ڈھالیں خُدا کی ہیں؛ وہ نہایت ہی بُلند ہے۔


اَے میرے خُدا! آپ کی سچّائی کی خاطِر میں سِتار بجا کر آپ کی مدح سرائی کروں گا؛ اَے اِسرائیل کے مُقدّس خُدا! میں بربط کے ساتھ آپ کی حَمد کروں گا۔


کیونکہ یَاہوِہ ہمارے مُنصِف ہیں، یَاہوِہ ہمارے شَریعت دینے والے ہیں۔ یَاہوِہ ہمارے بادشاہ ہیں؛ وُہی ہمیں بچائیں گے۔


کیونکہ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، اِسرائیل کا قُدُّوس، تمہارا مُنجّی؛ مَیں نے مِصر کو تمہارے فدیہ میں، اَور کُوشؔ اَور سیبا کو تمہارے بدلے میں دیا۔


اَے صِیّونؔ کے لوگو، للکارو اَور خُوشی سے گاؤ، کیونکہ اِسرائیل کا قُدُّوس تمہارے درمیان عظیم ہے۔“


افسوس، اَے گُناہ آلُودہ قوم، اَور بدکرداری سے لدے ہُوئے لوگو، بدکاروں کی نَسل، اَور بدچلن بچّو! اِنہُوں نے یَاہوِہ کو ترک کر دیا؛ اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو حقارت سے ٹھکرا دیا اَور اُس سے مُنہ موڑ لیا۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


یَاہوِہ، تمہارا نَجات دِہندہ اَور اِسرائیل کا قُدُّوس یُوں فرماتے ہیں: ”تمہاری خاطِر میں بابیل سے مدد بھیجوں گا اَور وہاں کے تمام باشِندوں کو جنہیں اَپنے جہازوں پر ناز تھا، بھگوڑوں کی حالت میں لے آؤں گا۔


ایک بار پھر حلیم لوگ یَاہوِہ میں شادمان ہوں گے؛ اَور مُحتاج اِسرائیل کے قُدُّوس میں مسرُور ہوں گے۔


کیونکہ آپ میرے بادشاہ اَور میرے خُدا ہیں، جو یعقوب کے حق میں نَجات کا حُکم صادر فرماتے ہیں۔


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


یہ راہ چھوڑ دو، اِس راستہ سے ہٹ جاؤ، اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کو ہمارے رُوبرو لانے سے باز آؤ۔“


صِرف وُہی میری چٹّان اَور میری نَجات ہیں؛ وہ میرا قلعہ ہیں، مُجھے جنبش نہ ہوگی۔


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات