Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:17 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 کیونکہ اُن کی شان اَور قُوّت آپ ہی ہیں، اَور اَپنے لُطف و کرم سے ہمارے سینگ بُلند کرتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

17 کیونکہ اُن کی قُوّت کی شان تُو ہی ہے اور تیرے کرم سے ہمارا سِینگ بُلند ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 क्योंकि तू ही उनकी ताक़त की शान है, और तू अपने करम से हमें सरफ़राज़ करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 کیونکہ تُو ہی اُن کی طاقت کی شان ہے، اور تُو اپنے کرم سے ہمیں سرفراز کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:17
14 حوالہ جات  

مَیں، ”تمام بدکار لوگوں کے سینگ کاٹ ڈالوں گا، لیکن صادقوں کے سینگ اُونچے کئے جایٔیں گے۔“


آپ نے میرا سینگ جنگلی سانڈ کے سینگ کی مانند بُلند کیا ہے؛ اَور مُجھے بڑے خالص تیل سے مَسح کیا ہے۔


اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔ یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔


اُنہُوں نے بِکھیرا ہے، اُنہُوں نے مسکینوں کو دیا ہے، اُن کی راستبازی ہمیشہ تک قائِم رہے گی؛ اَور اُن کا سینگ باعزّت بُلند کیا جائے گا۔


”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ پیدا کروں گا اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔


میری وفاداری اَور شفقت و مَحَبّت اُس کے ساتھ ہوگی، اَور میرے نام کے ذریعہ اُس کا اِقبال بُلند ہوگا۔


یَاہوِہ میری قُوّت اَور میری سِپر ہیں؛ میرا دِل اُن پر توکّل کرتا ہے، اَور اُن ہی سے مُجھے مدد مِلی ہے۔ اِس لیٔے میرا دِل شادمان ہے اَور مَیں نغمہ سرائی کرکے اُن کی سِتائش کروں گا۔


جو یَاہوِہ کی مُخالفت کرتے ہیں وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے۔ خُداتعالیٰ اُن کے خِلاف آسمان سے گرجیں گے؛ یَاہوِہ دُنیا کے کناروں کا اِنصاف کریں گے۔ ”وہ اَپنے بادشاہ کو قُوّت بخشیں گے، وہ اَپنے ممسوح کے سینگ کو فتح مند کریں گے۔“


تَب حنّہؔ نے دعا کی اَور کہا: ”میرا دِل یَاہوِہ میں شادمان ہے؛ یَاہوِہ نے میرا سینگ اُونچا کیا ہے۔ میرا مُنہ میرے دُشمنوں پر کُھل گیا ہے، کیونکہ مَیں آپ کی نَجات سے خُوش ہُوں۔


جو مُجھے طاقت بخشتا ہے اُس کی مدد سے میں سَب کچھ کر سَکتا ہُوں۔


نحمیاہ نے کہا، ”جاؤ اَور اَپنا پسندِیدہ کھانا کھاؤ اَور میٹھے شربت پیو اَور اُن کے لیٔے بھی کچھ بھیجو جِن کے پاس کچھ تیّار نہیں۔ یہ دِن ہمارے خُدا کے لیٔے مُقدّس ہے۔ رنجیدہ نہ ہو کیونکہ یَاہوِہ کی شادمانی ہی تمہاری قُوّت ہے۔“


وہ میرے حق میں کہیں گے ’صِرف یَاہوِہ ہی میں صداقت اَور قُوّت ہے۔‘ “ اَور وہ سَب جو اُس سے بیزار ہو گئے تھے پشیمان ہوکر اُس کے پاس آئیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات