Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 89:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 میں یَاہوِہ کی بڑی شفقت و مَحَبّت کے نغمہ ہمیشہ گاؤں گا؛ میں پُشت در پُشت اَپنے مُنہ سے آپ کی وفاداری کا بَیان کرتا رہُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 مَیں ہمیشہ خُداوند کی شفقت کے گِیت گاؤُں گا۔ مَیں پُشت در پُشت اپنے مُنہ سے تیری وفاداری کا اِعلان کرُوں گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐतान इज़राही का हिकमत का गीत। मैं अबद तक रब की मेहरबानियों की मद्हसराई करूँगा, पुश्त-दर-पुश्त मुँह से तेरी वफ़ा का एलान करूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایتان اِزراحی کا حکمت کا گیت۔ مَیں ابد تک رب کی مہربانیوں کی مدح سرائی کروں گا، پشت در پشت منہ سے تیری وفا کا اعلان کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 89:1
24 حوالہ جات  

مَیں آپ کی شفقت و مَحَبّت اَور اِنصاف کا نغمہ گاؤں گا؛ اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی حَمد کروں گا۔


آپ کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے؛ آپ نے زمین کو قائِم کیا اَور اُسے استحکام بخشا۔


ہر صُبح وہ نئی ہوتی رہتی ہے؛ کیونکہ آپ کی وفاداری عظیم ہے۔


اَے یَاہوِہ، قادرمُطلق خُدا! آپ کی مانند کون ہے؟ اَے یَاہوِہ، آپ زبردست ہیں اَور آپ کی وفاداری آپ کے گِردوپیش ہے۔


لیکن مَیں اَپنی شفقت و مَحَبّت اُس پر سے نہ ہٹاؤں گا، نہ اَپنی وفاداری پر آنچ آنے دُوں گا۔


اَے یَاہوِہ، آپ کی شفقت و مَحَبّت آسمان تک پہُنچتی ہے، اَور آپ کی وفا شعاری فلک کو چھُوتی ہے۔


جو اَبدی زندگی کی اُمّید پر قائِم ہے جِس کا وعدہ خُود خُدا نے شروع زمانہ سے پیشتر ہی کر دیا تھا، جو کبھی جھُوٹ نہیں بولتا۔


یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔ یَاہوِہ کا شُکر بجا لاؤ کیونکہ وہ بھلےہیں؛ اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے۔


اَے خُداوؔند، آپ کی وہ پہلی شفقت و مَحَبّت کہاں گئی، اَپنی وفاداری کے نام میں جِس کی قَسم آپ نے داویؔد سے کھائی تھی؟


صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا اَور رات کو آپ کی وفاداری کا،


میرا مُنہ آپ کی سِتائش سے معموُر ہے، اَور وہ دِن بھر آپ کی شوکت بَیان کرتا ہے۔


میری وفاداری اَور شفقت و مَحَبّت اُس کے ساتھ ہوگی، اَور میرے نام کے ذریعہ اُس کا اِقبال بُلند ہوگا۔


لیکن مَیں آپ کی قُدرت کا نغمہ گاؤں گا، اَور صُبح کو آپ کی شفقت و مَحَبّت کا نغمہ گاؤں گا؛ کیونکہ آپ میرا قلعہ ہیں، مُصیبت میں میری پناہ گاہ۔


آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں، جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔


کیا قبر میں آپ کی شفقت و مَحَبّت، اَور فنا کے عالَم میں آپ کی وفاداری کا ذِکر ہوتاہے؟


بنی زیراحؔ: زِمریؔ، ایتھانؔ، ہیمانؔ، کال کولؔ اَور داراؔ۔ کُل پانچ بیٹے تھے۔


وہ ہر ایک آدمی سے بَلکہ اِزراحی ایتھانؔ سے ہیمانؔ، سے کال کولؔ سے اَور بنی ماحولؔ کے داردعؔ سے بھی زِیادہ دانشمند تھے اَور اُن کی شہرت اِردگرد کی تمام اَقوام میں پھیل گئی تھی۔


اَور شُلومونؔ نے حِیرامؔ کو اُس کے شاہی گھرانے کے لیٔے بیس ہزار کور گیہُوں اَور بیس ہزار بَت زَیتُون کا تیل بطور رسد مُہیّا کرتا رہا۔ شُلومونؔ کی طرف سے حِیرامؔ کو یہ رسد سال بسال پہُنچتی رہی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات