Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 آپ نے مُجھ سے میرے گہرے دوست چھین لیٔے اَور مُجھے اُن کے لیٔے گھِنونا بنا دیا ہے۔ میں قَید میں ہُوں اَور نکل نہیں سَکتا؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 تُو نے میرے جان پہچانوں کو مُجھ سے دُور کر دِیا۔ تُو نے مُجھے اُن کے نزدِیک گِھنونا بنا دِیا۔ مَیں بند ہُوں اور نِکل نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तूने मेरे क़रीबी दोस्तों को मुझसे दूर कर दिया है, और अब वह मुझसे घिन खाते हैं। मैं फँसा हुआ हूँ और निकल नहीं सकता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تُو نے میرے قریبی دوستوں کو مجھ سے دُور کر دیا ہے، اور اب وہ مجھ سے گھن کھاتے ہیں۔ مَیں پھنسا ہوا ہوں اور نکل نہیں سکتا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:8
18 حوالہ جات  

میرے سارے دُشمنوں کے سبب سے، میں اَپنے ہمسایوں کے لیٔے حقارت کا؛ اَور اَپنے دوستوں کے لیٔے خوف کا باعث بَن گیا ہُوں۔ یہاں تک کہ جو مُجھے باہر دیکھتے ہیں وہ مُجھ سے دُور بھاگتے ہیں۔


اُس کے بعد ایک ماہ کے اَندر ہی مَیں نے تین چرواہوں کو کام سے ہٹا دیا۔ لیکن میری جان اُن سے بیزار تھی اَور ریوڑ کے جھُنڈ مُجھ سے بےحد نفرت کرنے لگے۔


اُس وقت شاہِ بابیل کی فَوج نے یروشلیمؔ کو گھیر رکھا تھا اَور یرمیاہؔ نبی یہُودیؔہ کے شاہی محل کے قَیدخانہ کے صحن میں بند تھا۔


اِسرائیل کا نَجات دِہندہ اَور قُدُّوس یَاہوِہ اُس سے جو حقیر جانا گیا اَور جِس سے قوموں نے نفرت کی، اَورجو حُکمرانوں کا خادِم ہے، یُوں فرماتے ہیں: ”بادشاہ تُجھے دیکھیں گے اَور کھڑے ہو جایٔیں گے، اُمرا تُجھے دیکھیں گے اَور سرنِگوں ہو جایٔیں گے، یَاہوِہ کی خاطِر جو وفاشعار اَور اِسرائیل کا قُدُّوس ہے جِس نے تُجھے برگُزیدہ کیا ہے۔“


کیونکہ اہم کاہِنوں اَور فریسیوں نے حُکم دے رکھا تھا کہ اگر کسی کو مَعلُوم ہو جائے کہ یِسوعؔ کہاں ہیں تو وہ فوراً اِطّلاع دے تاکہ وہ یِسوعؔ کو گِرفتار کر سکیں۔


”مَیں نے اکیلے ہی انگوری حوض میں انگور کُچلے ہیں؛ اَور قوموں کے لوگوں میں سے کسی نے میرا ساتھ نہ دیا۔ مَیں نے غُصّہ میں اُنہیں روند ڈالا اَور اَپنے غضب میں اُنہیں پیروں تلے کُچلا؛ اُن کے خُون کے چھینٹے میرے کپڑوں پر پڑے، اَور میرا سارا لباس آلُودہ ہو گیا۔


اِس سبب سے میری رُوح میرے اَندر نڈھال ہو چُکی ہے؛ اَور میرا دِل بےچین ہے۔


میری داہنی طرف نگاہ کریں اَور دیکھیں؛ کسی کو میری جان کی پروا نہیں ہے۔ اَور میرے لیٔے کویٔی جائے پناہ نہیں؛ اَور کویٔی میری جان کی فکر نہیں کرتا۔


آپ نے میرے عزیز و اقارب کو مُجھ سے چھین لیا ہے؛ اَب تاریکی ہی میری قریبی دوست ہے۔


اُنہیں مُجھ سے گھِن آتی ہے اَور وہ مُجھ سے دُور کھڑے رہتے ہیں؛ اَور میرے مُنہ پر تھُوکنے سے نہیں ہچکچاتے۔


خُدا نے میرا راستہ اَیسا مسدود کر دیا ہے کہ میں گزر نہیں سَکتا؛ اُنہُوں نے میری راہوں پر تاریکی کا پردہ ڈال دیا ہے۔


جسے اُنہُوں نے ڈھا دیا، اُسے کویٔی دوبارہ کھڑا نہیں کر سَکتا؛ جسے اُنہُوں نے قَید کیا، اُسے کویٔی آزاد نہیں کر سَکتا۔


دِن کو یَاہوِہ اَپنی شفقت و مَحَبّت ظاہر کرتے ہیں، اَور رات کو اُن کا نغمہ میرے لبوں پر رہتاہے۔ جسے میں اَپنی حیات کے خُدا کے حُضُور دعا کے طور پر پیش کرتا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات