Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 میرا شُمار اُن لوگوں میں ہوتاہے جو قبر میں اُتر جاتے ہیں؛ اَور مَیں ایک ناتواں شخص کی مانند ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 مَیں گور میں اُترنے والوں کے ساتھ گِنا جاتا ہُوں۔ مَیں اُس شخص کی مانِند ہُوں جو بِالکُل بیکس ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 मुझे उनमें शुमार किया जाता है जो पाताल में उतर रहे हैं। मैं उस मर्द की मानिंद हूँ जिसकी तमाम ताक़त जाती रही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 مجھے اُن میں شمار کیا جاتا ہے جو پاتال میں اُتر رہے ہیں۔ مَیں اُس مرد کی مانند ہوں جس کی تمام طاقت جاتی رہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:4
14 حوالہ جات  

اَے یَاہوِہ، مَیں آپ ہی کو پُکاروں گا؛ آپ ہی میری چٹّان ہیں، میری طرف سے کان بند نہ کریں، کیونکہ اگر آپ خاموش رہیں، تو میں اُن لوگوں کی مانند ہو جاؤں گا جو پاتال میں چلے جاتے ہیں۔


ہمیں یقین تھا کہ ہماری موت کا فتویٰ صادر ہو چُکاہے۔ لیکن اِس تجربہ نے ہمیں اَپنے آپ کی بجائے اُس خُدا پر بھروسا رکھنا سِکھایا، جو مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔


اَے یَاہوِہ، مُجھے جلد جَواب دیں؛ میری رُوح نڈھال ہو چُکی ہے۔ اَپنا چہرہ مُجھ سے نہ چھُپائیں اَیسا نہ ہو کہ مَیں اُن کی مانند ہو جاؤں جو پاتال میں اُتر جاتے ہیں۔


اُنہُوں نے مُجھے اَیسا بھُلا دیا ہے گویا میں مَر چُکا ہُوں؛ میں ٹوٹے ہُوئے مٹّی کے برتن کی مانند ہو چُکا ہُوں۔


ہاں، وہ کمزوری کے سبب سے تو مصلُوب ہُوئے مگر خُدا کی قُدرت کے سبب سے زندہ ہیں۔ اَور ہم بھی کمزوری میں تو اُن کے شریک ہیں، لیکن خُدا کی قُدرت سے اُن کی زندگی میں بھی شریک ہوں گے تاکہ تمہاری خدمت کر سکیں۔


کیونکہ جَب ہم نا طاقتی سے بےبس ہی تھے تو المسیح نے عَین وقت پر بےدینوں کے لیٔے اَپنی جان دی۔


میں پہاڑوں کی گہرائی تک ڈُوب گیا تھا؛ زمین کے راستے ہمیشہ کے لئے مجھ پر بندہو گئے تھے۔ لیکن آپ نے اَے یَاہوِہ، میرے خُدا، میری جان کو پاتال سے باہر نکالا۔“


تَب مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں اُتر جاتے ہیں عہدِ عتیق کے لوگوں کے پاس نیچے اُتاروں گا۔ مَیں تُجھے اُن لوگوں کے ساتھ جو گڑھے میں چلے جاتے ہیں زمین کے نیچے اَیسا بساؤں گا جَیسے کویٔی قدیم کھنڈروں میں رہتا ہو۔ اَور وہاں سے تُو لَوٹ نہ پایٔےگا، نہ زندوں کے مُلک میں اَپنی جگہ لے پایٔےگا۔


”میری تباہی سے، اَور میرے پاتال میں جانے سے کیا فائدہ؟ کیا خاک آپ کی سِتائش کرےگی؟ کیا وہ آپ کی صداقت کا اعلان کرےگی؟


میری رُوح شکستہ ہے، میرے زندگی کے دِن گھٹا کر کم کر دیئے گئے، قبر میرے اِنتظار میں ہے۔


لوگوں نے اُسے حقیر جانا اَور ردّ کر دیا، وہ ایک غمگین اِنسان تھا جو رنج سے آشنا تھا۔ اَور اُس شخص کی مانند تھا جسے دیکھ کر لوگ مُنہ موڑ لیتے ہیں وہ حقیر سمجھا گیا اَور ہم نے اُن کی کچھ قدر نہ جانی۔ بے شک اُس نے ہمارا درد اُٹھایا اَور ہماری تکلیف برداشت کی۔


اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات