Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 88:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 کیا آپ کے حیرت اَنگیز کام تاریکی میں، اَور آپ کے راستی کے کارنامے بھُولے بسرے مُلک میں جانے جایٔیں گے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 کیا تیرے عجائِب کو اندھیرے میں پہچانیں گے اور تیری صداقت کو فراموشی کی سرزمِین میں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 क्या तारीकी में तेरे मोजिज़े या मुल्के-फ़रामोश में तेरी रास्ती मालूम हो जाएगी?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 کیا تاریکی میں تیرے معجزے یا ملکِ فراموش میں تیری راستی معلوم ہو جائے گی؟

باب دیکھیں کاپی




زبور 88:12
10 حوالہ جات  

کیونکہ وہ جو زندہ ہیں جانتے ہیں کہ وہ مَر جایٔیں گے، لیکن مُردے کچھ نہیں جانتے؛ اَور نہ آئندہ اُن کے لیٔے کویٔی اجر ہے، اَور اُن کی یاد بھی بھلا دی جاتی ہے۔


یہ سمُندر کی پُرجوش لہریں ہیں جو اَپنی بے شرمی کا جھاگ اُچھالتی ہیں۔ یہ وہ آوارہ گرد سِتارے ہیں جِن کے لیٔے جہنّم کی سخت تاریکی کا مقام دائمی طور پر مُقرّر کر دیا گیا ہے۔


مگر بادشاہی کے اصل وارثین کو باہر اَندھیرے میں ڈال دیا جائے گا جہاں وہ روتے اَور دانت پیستے رہیں گے۔“


پھر وہ زمین کی طرف نگاہ کریں گے اَور صِرف تنگ حالی، تاریکی اَور خوفناک اُداسی ہی دیکھ پائیں گے اَور وہ گہری تاریکی میں دھکیل دئیے جایٔیں گے۔


پھر بھی مَیں نے دیکھا کہ وہ بدکار اُس شہر میں جہاں اُنہُوں نے یہ سَب کیا تھا عزّت سے دفنائے گیٔے ہیں اَورجو پاک مقام کو آتے جاتے رہتے تھے، فراموش کر دئیے گیٔے ہیں۔ یہ بھی باطِل ہے۔


کیونکہ احمق کی طرح دانِشور آدمی کی یاد بھی طویل عرصہ تک باقی نہ رہے گی؛ اَور آنے والے دِنوں میں دونوں ہی بھُلا دئیے جایٔیں گے۔ احمق کی طرح دانِشور کو بھی مَرنا ہی ہے!


دُشمن میرا تعاقب کر رہاہے، اُس نے میری جان کو کُچل کر خاک میں مِلا دیا ہے؛ اُس نے مُجھے تاریکی میں اَیسے لوگوں کی مانند رکھ چھوڑا ہے جو عرصہ ہُوا مَر چُکے ہیں۔


جِس طرح مقتول قبر میں پڑے رہتے ہیں، اُسی طرح میں مُردوں کے درمیان ڈال دیا گیا ہُوں، جنہیں آپ پھر کبھی یاد نہیں کرتے، اَورجو آپ کی حِفاظت سے محروم کر دئیے گیٔے ہیں۔


اُنہُوں نے مُجھے اَیسا بھُلا دیا ہے گویا میں مَر چُکا ہُوں؛ میں ٹوٹے ہُوئے مٹّی کے برتن کی مانند ہو چُکا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات