Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 86:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 میری جان کی حِفاظت کریں کیونکہ مَیں آپ کا جاں نثار ہُوں؛ اَپنے خادِم کو بچا لیں جِس کا آپ پر توکّل ہے۔ آپ میرے خُدا ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 میری جان کی حِفاظت کر کیونکہ مَیں دِین دار ہُوں۔ اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِس کا توکُّل تُجھ پر ہے بچا لے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 मेरी जान को महफ़ूज़ रख, क्योंकि मैं ईमानदार हूँ। अपने ख़ादिम को बचा जो तुझ पर भरोसा रखता है। तू ही मेरा ख़ुदा है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 میری جان کو محفوظ رکھ، کیونکہ مَیں ایمان دار ہوں۔ اپنے خادم کو بچا جو تجھ پر بھروسا رکھتا ہے۔ تُو ہی میرا خدا ہے!

باب دیکھیں کاپی




زبور 86:2
23 حوالہ جات  

جان رکھو کہ یَاہوِہ نے صادقوں کو اَپنے لیٔے الگ کر رکھا ہے؛ جَب مَیں یَاہوِہ کو پُکاروں گا تو وہ سُن لیں گے۔


اَے میرے خُدا، مَیں نے آپ پر توکّل کیا ہے۔ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، نہ میرے دُشمنوں کو فتح کے شادیانے بجانے دیں۔


میں اَب اَور دُنیا میں نہیں رہُوں گا، لیکن وہ تمام ابھی دُنیا میں ہیں اَور مَیں آپ کے پاس آ رہا ہُوں۔ اَے قُدُّوس باپ، اَپنے اُس نام کی قُدرت سے جو آپ نے مُجھے دیا ہے اِنہیں محفوظ رکھئے تاکہ وہ ایک ہُوں جَیسے ہم ایک ہیں۔


مُجھے بچا لیں کیونکہ مَیں آپ کا ہُوں؛ اَور آپ کے فرمانوں کا طالب رہا ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، مَیں نے آپ میں پناہ لی ہے؛ مُجھے کبھی شرمندہ نہ ہونے دیں؛ اَے خُدا اَپنی راستبازی کی خاطِر مُجھے رِہائی بخشیں۔


یَاہوِہ مُجھے کشادہ جگہ میں نکال لائے؛ اُنہُوں نے مُجھے بچا لیا کیونکہ وہ مُجھ سے خُوش تھے۔


اَے خُدا، مُجھے محفوظ رکھیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔


لیکن مُجھے آپ کی لافانی مَحَبّت پر توکّل ہے، میرا دِل آپ کی نَجات سے مسرُور ہوتاہے۔


پس خُدا جِس پر رحم کرنا چاہتاہے، رحم کرتا ہے اَور جِس پر سختی کرنا چاہتاہے اُس کا دِل سخت کر دیتاہے۔


جو کویٔی میری خدمت کرنا چاہتاہے اُسے لازِم ہے کہ میری پیروی کرے؛ تاکہ جہاں میں ہُوں، وہاں میرا خادِم بھی ہو۔ جو میری خدمت کرتا ہے میرا آسمانی باپ اُسے عزّت بخشیں گے۔


اَپنی لافانی مَحَبّت کے مُطابق میرے دُشمنوں کو نابود کر دیں؛ میرے تمام مُخالفوں کو تباہ کر دیں، کیونکہ مَیں آپ کا خادِم ہُوں۔


اُنہُوں نے فرمایا، ”میرے مُقدّسین کو میرے سامنے جمع کرو، جنہوں نے قُربانی کے ذریعہ میرے ساتھ عہد باندھا ہے۔“


کیونکہ یَاہوِہ صادقوں کی پسندوں کو عزیز رکھتے ہیں اَور وہ اَپنے وفادار بندوں کو ترک نہیں کریں گے۔ اُن کی ہمیشہ حِفاظت کی جائے گی، لیکن بدکار لوگوں کی اَولاد کاٹ ڈالی جائے گی؛


لیکن اَے یَاہوِہ، میرا توکّل آپ پر ہے؛ میں کہتا ہُوں، ”آپ میرے خُدا ہیں۔“


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات