Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 86:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں اَور مُجھے جَواب دیں، کیونکہ مَیں مسکین اَور مُحتاج ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! اپنا کان جُھکا اور مُجھے جواب دے۔ کیونکہ مَیں مِسکِین اور مُحتاج ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 दाऊद की दुआ। ऐ रब, अपना कान झुकाकर मेरी सुन, क्योंकि मैं मुसीबतज़दा और मुहताज हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 داؤد کی دعا۔ اے رب، اپنا کان جھکا کر میری سن، کیونکہ مَیں مصیبت زدہ اور محتاج ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 86:1
19 حوالہ جات  

اَپنا کان میری طرف لگائیں، اَور جلدی سے مُجھے بچائیں؛ میری پناہ کی چٹّان بنیں، اَور مُجھے بچانے کے لیٔے محکم قلعہ بنیں۔


اَے خُداوؔند، میں تو مسکین اَور مُحتاج ہُوں؛ اِس لئے مُجھ پر نظرِکرم کریں۔ آپ ہی میرے مددگار اَور میرے چھُڑانے والے ہیں؛ ”آپ میرے خُدا ہیں!“ اَب دیر نہ کریں۔


اَے ہمارے خُدا کان لگا کر سُنیں، اَور اَپنی آنکھیں کھول کر اُس شہر کی ویرانی کو دیکھیں جو آپ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہم آپ سے اِس لیٔے اِلتجا نہیں کر رہے ہیں کہ ہم راستباز ہیں بَلکہ اِس لیٔے کہ آپ نہایت رحیم ہیں۔


”مُبارک ہیں وہ جو دِل کے حلیم ہیں، کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے،


اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛ اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔


اَے میرے پیارے بھائیوں اَور بہنوں، سُنو! کیا خُدا نے دُنیا کی نظر میں جو غریب ہیں اُنہیں نہیں چُنا تاکہ وہ ایمان میں دولتمند اَور اُس بادشاہی کے وارِث ہو جایٔیں جِس کا اُس نے اَپنے مَحَبّت رکھنے والوں سے وعدہ کیا ہے؟


”خُداوؔند کا رُوح مُجھ پر ہے، اُس نے مُجھے مَسح کیا ہے تاکہ میں غریبوں کو خُوشخبری سُناؤں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے تاکہ میں قَیدیوں کے لیٔے رِہائی اَور اَندھوں کو بینائی کی خبر دُوں، کُچلے ہوؤں کو آزادی بخشوں۔


کیا یہ ساری چیزیں میری بنائی ہویٔی نہیں، اَور اِس طرح سے وہ وُجُود میں نہیں آئیں؟“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”یہ وہ لوگ ہیں جِن کو میں مہربانی کی نگاہ سے دیکھتا ہوں: میں مسکین اَور شکستہ دِل کی قدر کرتا ہُوں، اَور اُس کی بھی جو میرا کلام سُن کر کانپ جاتا ہے۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے کان میری طرف لگا کر سُنیں، اَے یَاہوِہ، اَپنی آنکھیں کھولیں اَور دیکھیں، اَور زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لیٔے جو پیغام صینخربؔ نے بھیجا ہے اُسے سُن لیں۔


میں چِلّاکر یَاہوِہ کو مدد کے لئے پُکارتا ہُوں؛ میں اَپنی آواز بُلند کرکے یَاہوِہ سے مِنّت کرتا ہُوں۔


میں جانتا ہُوں کہ یَاہوِہ غریبوں کا اِنصاف کرتے ہیں اَور مُحتاجوں کی حمایت کرتے ہیں۔


ملامت اَور ذِلّت کو مُجھ سے دُور کر دیں، کیونکہ مَیں آپ کی شہادتوں پر عَمل کرتا ہُوں۔


وہ بےکسوں کی دعا کا جَواب دیں گے؛ اَور اُن کی عرض کو حقیر نہ جانیں گے۔


اَے خُدا، مَیں آپ سے دعا کرتا ہُوں کیونکہ آپ مُجھے جَواب دیں گے؛ اَپنا کان میری طرف لگائیں اَور میری اِلتجا سُن لیں۔


اَے یَاہوِہ، میری دعا سُنیں؛ میری فریاد آپ تک پہُنچے۔


اَے خُدا، لیکن آپ شرارت اَور غم کو دیکھ رہے ہیں؛ آپ اُن کے غموں پر غور کریں اَور اِسے اَپنے ہاتھ میں لے لیں۔ بےکس خُود کو آپ کی پناہ میں دیتے ہیں؛ آپ ہی یتیموں کے مددگار ہیں۔


میری طرف متوجّہ ہوکر اَور مُجھ پر مہربانی کریں، کیونکہ مَیں اکیلا اَور مُصیبت زدہ ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات