Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 85:11 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 زمین سے اِنسانی وفاداری پھوٹ نکلتی ہے، اَور خُدا کی راستبازی آسمان پر سے جھانکتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

11 راستی زمِین سے نِکلتی ہے اور صداقت آسمان پر سے جھانکتی ہے

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 सच्चाई ज़मीन से फूट निकलेगी और रास्ती आसमान से ज़मीन पर नज़र डालेगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 سچائی زمین سے پھوٹ نکلے گی اور راستی آسمان سے زمین پر نظر ڈالے گی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 85:11
12 حوالہ جات  

یِسوعؔ نے جَواب میں فرمایا، ”راہ اَور حق اَور زندگی میں ہی ہُوں۔ میرے وسیلہ کے بغیر کویٔی باپ کے پاس نہیں آتا۔


”اَے آسمانوں، اُوپر سے ٹپکنے لگو؛ بادل راستبازی برسانے لگیں۔ زمین کھُل جائے، اَور نَجات پیدا کرے، اَور صداقت بھی اُس کے ساتھ اُگ آئے؛ مَیں یَاہوِہ نے اُسے پیدا کیا ہے۔


تاکہ اُن کے اِس جلالی فضل کی سِتائش ہو جو خُدا نے اَپنے عزیز بیٹے کے وسیلہ سے ہمیں مُفت عنایت کی۔


”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو، اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔“


وہ یہ کہہ ہی رہے تھے کہ ایک نُورانی بادل نے اُن پر سایہ کر لیا اَور اُس بادل میں سے آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے جِس سے میں مَحَبّت رکھتا ہُوں؛ اَور جِس سے میں بہت خُوش ہُوں، اِس کی بات غور سے سُنو!“


اَور آسمان سے ایک آواز آئی، ”یہ میرا پیارا بیٹا ہے، جِس سے میں مَحَبّت کرتا ہُوں؛ جِس سے میں بہت خُوش ہُوں۔“


وہ اُس کے سامنے ایک نازک ٹہنی کی طرح، اَور اَیسی جڑ کی مانند تھا جو خشک زمین میں سے پھوٹ نکلی ہو۔ اُس میں نہ کویٔی حُسن تھا نہ جلال کہ ہم اُس پر نظر ڈالتے، نہ اُن کی شکل و صورت میں کویٔی اَیسی خُوبی تھی کہ ہم اُس کے مُشتاق ہوتے۔


یَاہوِہ کو پسند آیا کہ اَپنی راستی کی خاطِر وہ اَپنے آئین کو عظیم اَور جلالی بنائے۔


اُس وقت یَاہوِہ کی شاخ نہایت خُوبصورت اَور پُرجلال ہوگی اَور زمین کا پھل اِسرائیل کے بچے ہُوئے لوگوں کے لیٔے نہایت لذیذ اَور شاندار ہوگا۔


خُدا نے المسیح کو جو گُناہ سے واقف نہ تھا، ہمارے واسطے گُناہ ٹھہرایا تاکہ ہم المسیح میں خُدا کے راستباز ہو جایٔیں۔


پہاڑوں سے لوگوں کے لیٔے خُوشحالی کے، اَور پہاڑیوں سے راستی کے پھل پیدا ہوں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات