Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 85:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری باہم ملتے ہیں؛ راستبازی اَور اَمن ایک دُوسرے کا بوسہ لیتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 شفقت اور راستی باہم مِل گئی ہیں۔ صداقت اور سلامتی نے ایک دُوسرے کا بوسہ لِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 शफ़क़त और वफ़ादारी एक दूसरे के गले लग गए हैं, रास्ती और सलामती ने एक दूसरे को बोसा दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 شفقت اور وفاداری ایک دوسرے کے گلے لگ گئے ہیں، راستی اور سلامتی نے ایک دوسرے کو بوسہ دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 85:10
17 حوالہ جات  

مَحَبّت اَور سچّائی تُم سے جُدا نہ ہونے پائیں؛ بَلکہ تُم اُنہیں اَپنے گلے کا ہار بنائے رکھنا، اَور اَپنے دِل کی تختی پر لِکھ لینا۔


راستبازی اَور اِنصاف آپ کے تخت کی بُنیاد ہیں؛ شفقت و مَحَبّت اَور وفاداری آپ کے آگے آگے چلتی ہیں۔


کیونکہ شَریعت تو حضرت مَوشہ کی مَعرفت دی گئی؛ مگر فضل اَور سچّائی کی بخشش یِسوعؔ المسیح کی مَعرفت مِلی۔


کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔


تاکہ جِس طرح گُناہ نے موت کے سبب سے بادشاہی کی اُسی طرح فضل بھی راستبازی کے ذریعہ اَیسی بادشاہی کرے جو ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے اَبدی زندگی تک قائِم رہے۔


پہاڑوں سے لوگوں کے لیٔے خُوشحالی کے، اَور پہاڑیوں سے راستی کے پھل پیدا ہوں گے۔


آپ یعقوب کے گھرانے سے وفا شعاری کرےگا، اَور اَبراہامؔ کو شفقت دِکھائے گا، جِس کی بابت آپ نے قدیم زمانوں میں، ہمارے باپ دادوں سے قَسم کھائی تھی۔


وہ میرے حق میں کہیں گے ’صِرف یَاہوِہ ہی میں صداقت اَور قُوّت ہے۔‘ “ اَور وہ سَب جو اُس سے بیزار ہو گئے تھے پشیمان ہوکر اُس کے پاس آئیں گے۔


حضرت اَبراہامؔ نے سَب مالِ غنیمت کا دسواں حِصّہ بھی اُسے نذر کیا۔ اوّل تو ملکِ صِدقؔ کے نام کا لَفظی مطلب ہے، ”راستبازی کا بادشاہ“؛ اَور پھر ”شالمؔ کا بادشاہ“ یعنی ”صُلح کا بادشاہ“ ہے۔


چونکہ، ہم ایمان کی بِنا پر راستباز ٹھہرائے گیٔے ہیں، اِس لیٔے ہمارے خُداوؔند یِسوعؔ المسیح کے وسیلہ سے ہماری خُدا کے ساتھ صُلح ہو چُکی ہے۔


”عالمِ بالا پر خُدا کی تمجید ہو، اَور زمین پر اُن آدمیوں پر خُدا کی سلامتی جِن پر وہ مہربان ہے۔“


میں اَپنی راستبازی کو نزدیک لا رہا ہُوں، وہ بہت دُور نہیں ہے؛ اَور میری نَجات میں تاخیر نہ ہوگی۔ میں صِیّونؔ کو نَجات دوں گا، اَور اِسرائیل کو اَپنا جلال بخشوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات