Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 85:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے یَاہوِہ، آپ اَپنے مُلک پر مہربان رہے ہیں؛ اَور یعقوب کی خُوشحالی بحال کر چُکے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے خُداوند! تُو اپنے مُلک پر مہربان رہا ہے۔ تُو یعقُوب کو اسِیری سے واپس لایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 क़ोरह की औलाद का ज़बूर। मौसीक़ी के राहनुमा के लिए। ऐ रब, पहले तूने अपने मुल्क को पसंद किया, पहले याक़ूब को बहाल किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 قورح کی اولاد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے رب، پہلے تُو نے اپنے ملک کو پسند کیا، پہلے یعقوب کو بحال کیا۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 85:1
13 حوالہ جات  

کاش کہ اِسرائیل کی نَجات صِیّونؔ میں سے ہوتی! جَب یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بحال کریں گے، تَب یعقوب خُوش اَور اِسرائیل شادمان ہوگا!


”یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’دیکھو، مَیں یعقوب کی قِیام گاہوں کی اسیری کو بحال کروں گا، اَور اُس کے مَسکنوں پر میری رحمت ہوگی؛ اَور اُس کے کھنڈروں پر دوبارہ شہر کی تعمیر کی جائے گی، اَور محل اَپنے صحیح مقام پر آباد ہوگا۔


”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اَب مَیں یعقوب کو اسیری سے واپس لاؤں گا اَور تمام اِسرائیلیوں پر رحم کروں گا اَور اَپنے پاک نام کے لیٔے غیّور ہُوں گا۔


”کیا خُداوؔند ہمیشہ کے لیٔے ترک کر دیں گے؟ کیا وہ پھر کبھی مہربان نہ ہوں گے؟


تَب یَاہوِہ کو اَپنے مُلک کے لیٔے غیرت آئی اَور وہ اَپنے لوگوں پر رحم کیا۔


جِس طرح ہِرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے، وَیسے ہی اَے میرے خُدا، میری جان آپ کے لیٔے ترستی ہے۔


”اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، ’مَیں رحمت کی بارش کرنے کو یروشلیمؔ واپس آیا ہُوں، اَور یہاں میرے گھر کو پھر سے تعمیر کیا جائے گا۔ اَور یروشلیمؔ کے اُوپر ناپنے کا جریب پھر سے کھینچا جائے گا۔‘ یہ قادرمُطلق یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اُن ایّام میں اَور اُس وقت، جَب مَیں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو اسیری سے چھُڑا لاؤں گا،


تو میں اَپنا عہد جو مَیں نے یعقوب، اِصحاقؔ اَور اَبراہامؔ کے ساتھ باندھا تھا یاد کروں گا اَور اُس مُلک کو بھی یاد کروں گا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”جَب مَیں اُنہیں اسیری سے واپس لاؤں گا، تَب یہُوداہؔ اَور اُن کے شہروں کے باشِندوں کے لبوں پر پھر سے یہ برکت کے کلمے نکلیں گے: ’اَے صداقت کے مَسکن اَور اَے مُقدّس پہاڑ! یَاہوِہ تُمہیں برکت دیں۔‘


سونے اَور چاندی کی یہ کل اَشیا 5,400 تھیں۔ اَور جَب جَلاوطن کئے ہُوئے لوگ بابیل سے واپس یروشلیمؔ آئے تو شیس بضرؔ یہ تمام اَشیا اَپنے ساتھ لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات