Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 84:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اَے خُدا، ہماری سِپر پر نظر کریں؛ اَپنے ممسوح بادشاہ پر آپ کی نظرِ التفات ہو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اَے خُدا! اَے ہماری سِپر! دیکھ اور اپنے ممسُوح کے چِہرہ پر نظر کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 ऐ अल्लाह, हमारी ढाल पर करम की निगाह डाल। अपने मसह किए हुए ख़ादिम के चेहरे पर नज़र कर।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اے اللہ، ہماری ڈھال پر کرم کی نگاہ ڈال۔ اپنے مسح کئے ہوئے خادم کے چہرے پر نظر کر۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 84:9
16 حوالہ جات  

یَاہوِہ کے خِلاف اَور اُن کے ممسوح کی مُخالفت کی زمین کے بادشاہ اُٹھ کھڑے ہویٔے اَور حُکمراں جمع ہوکر کہنے لگے:


اُس کے بعد یَاہوِہ کا یہ کلام رُویا میں اَبرامؔ پر نازل ہُوا: ”اَے اَبرامؔ! خوف نہ کر، مَیں تمہاری سِپر ہُوں اَور تمہارا اجر بہت بڑا ہوگا۔“


”یہاں میں داویؔد کے لیٔے ایک سینگ پیدا کروں گا اَور اَپنے ممسوح کے لیٔے ایک چراغ رَوشن کروں گا۔


یَاہوِہ کے لیٔے ایک نیا نغمہ گاؤ، کیونکہ یَاہوِہ نے حیرت اَنگیز کام کئے ہیں؛ اُن کے داہنے ہاتھ اَور اُن کے مُقدّس بازو نے فتح حاصل کی ہے۔


مَیں نے اَپنے خادِم داویؔد کو اُن کا بادشاہ مُقرّر کیا؛ اَور اَپنے مُقدّس تیل سے اُسے مَسح کیا۔


کیونکہ یَاہوِہ خُدا آفتاب اَور سِپر ہیں؛ یَاہوِہ فضل اَور جلال بخشتے ہیں؛ اَور جِن کی روِش بے اِلزام ہو اُنہیں کسی نِعمت سے محروم نہیں رکھتے۔


یہ حقیقت ہے کہ ہیرودیسؔ اَور پُنطِیُس پِیلاطُسؔ نے اُس شہر میں غَیریہُودی اَور اِسرائیلی لوگ یہ سَب مِل کر تیرے مُقدّس خادِم یِسوعؔ کے خِلاف ہو گئے جسے تُونے المسیح مُقرّر کیا۔


لیکن اَے خُداوؔند، اَے ہماری سِپر، اُنہیں قتل نہ کریں، کہیں اَیسا نہ ہو کہ میرے لوگ بھُول جائیں۔ بَلکہ اَپنی قُدرت سے اُنہیں مُنتشر کر دیں اَور اُنہیں پست کر دیں۔


لیکن، اَے یَاہوِہ، آپ چاروں طرف سے میری سِپر ہو، آپ نے مُجھے جلال بخشا ہے اَور میرا سَر اُونچا کرتے ہیں۔


”میں تو اَپنے بادشاہ کو اَپنے مُقدّس کوہِ صِیّونؔ پر بِٹھا چُکا ہُوں۔“


اَے یَاہوِہ خُدا، اَپنے ممسوح کو ردّ نہ کریں، اُس لافانی مَحَبّت کو یاد فرمائیں جِس کا آپ نے اَپنے خادِم داویؔد سے وعدہ کیا تھا۔“


داویؔد کی آخِری الفاظ یہ ہیں: ”یِشائی کے بیٹے داویؔد کے مُنہ کا الہامی کلام، اُس آدمی کا کلام جسے خُداتعالیٰ نے سرفراز کیا، وہ آدمی جسے یعقوب کے خُدا نے مَسح کیا، جو بنی اِسرائیل کا مُغنّی تھا:


اَور جَب وہ آئے تو شموایلؔ نے اِلیابؔ کو دیکھ کر سوچا، ”کہ یقیناً یَاہوِہ کا ممسوح یہاں یَاہوِہ کے آگے کھڑا ہے۔“


جو یَاہوِہ کی مُخالفت کرتے ہیں وہ ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے جایٔیں گے۔ خُداتعالیٰ اُن کے خِلاف آسمان سے گرجیں گے؛ یَاہوِہ دُنیا کے کناروں کا اِنصاف کریں گے۔ ”وہ اَپنے بادشاہ کو قُوّت بخشیں گے، وہ اَپنے ممسوح کے سینگ کو فتح مند کریں گے۔“


اَے اِسرائیل! تُو مُبارک ہے تمہاری مانند کون ہے، ایک اَیسی قوم جسے یَاہوِہ نے چھُڑایا ہے، یَاہوِہ ہی تمہاری سِپر اَور مددگار اَور تمہاری جلالی تلوار ہے۔ تمہارے دُشمن تمہارے سامنے جھُکیں گے، اَور تُم اُن کے اُونچے مقامات کو روند ڈالوگے۔“


اَے یَاہوِہ، میرے عادل میری سچّی اِلتجا کو سُنیں؛ میری فریاد پر، توجّہ فرمائیں۔ میری دعا پر کان لگائیں، جو فریبی لبوں سے نہیں نکلے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات