Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 83:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ دیکھ تیرے دُشمن اُودھم مچاتے ہیں اور تُجھ سے عداوت رکھنے والوں نے سر اُٹھایا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 देख, तेरे दुश्मन शोर मचा रहे हैं, तुझसे नफ़रत करनेवाले अपना सर तेरे ख़िलाफ़ उठा रहे हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 دیکھ، تیرے دشمن شور مچا رہے ہیں، تجھ سے نفرت کرنے والے اپنا سر تیرے خلاف اُٹھا رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 83:2
22 حوالہ جات  

یَاہوِہ سے عداوت رکھنے والے اُن کے آگے عاجز آ جاتے، اَور اُن کی سزا اَبد تک قائِم رہتی۔


جَب پِیلاطُسؔ نے دیکھا کہ کُچھ بَن نہیں پڑ رہا، لیکن اُلٹا بَلوا شروع ہونے کو ہے تو اُس نے پانی لے کر لوگوں کے سامنے اَپنے ہاتھ دھوئے اَور کہا۔ ”میں اِس بے قُصُور کے خُون سے بَری ہوتا ہُوں، اَب تُم ہی اِس کے لیٔے جَوابدہ ہو۔“


وہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالب نہ آئیں گے کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں اَور تُجھے بچاؤں گا۔“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔


افسوس، بہت سِی قوموں کا ہنگامہ جِن کا شور سمُندر کے شور کی طرح ہے! افسوس، مُختلف لوگوں کا شور و غُل وہ بڑے بڑے دریاؤں کی مانند شور مچاتے ہیں!


اِس طرح مِدیانی بنی اِسرائیل کے آگے مغلُوب ہو گئے اَور اُنہُوں نے پھر کبھی اَپنا سَر نہ اُٹھایا۔ اَور گدعونؔ کے ایّام میں چالیس بَرس تک مُلک میں اَمن رہا۔


بات اِتنی بڑھی کہ پلٹن کے سالار کو خوف محسُوس ہونے لگاکہ کہیں پَولُسؔ کے ٹکڑے ٹکڑے نہ کر دئیے جایٔیں۔ اُس نے سپاہیوں کو حُکم دیا کہ نیچے جایٔیں اَور پَولُسؔ کو وہاں سے زبردستی نکال کر فَوجیوں کے خیمے میں لے جایٔیں۔


سارا مجمع یہاں تک تو پَولُسؔ کی باتیں سُنتا رہا لیکن اَب سارے لوگ بُلند آواز سے چِلّانے لگے، ”اِس شخص کے وُجُود سے زمین کو پاک کر دو! یہ زندہ رہنے کے لائق نہیں ہے!“


سارے شہر میں ہلچل مچ گئی، اَور لوگ دَوڑ دَوڑکر جمع ہونے لگے۔ تَب اُنہُوں نے پَولُسؔ کو پکڑ لیا، یہُودی عبادت گاہ سے گھسیٹ کر باہر نکال لایٔے اَور دروازے بند کر دئیے۔


لیکن دیگر یہُودیوں نے جلن کی وجہ سے؛ بعض بدمعاشوں کو بازاری لوگوں میں سے چُن کر ہُجوم جمع کر لیا، اَور شہر میں بَلوا شروع کر دیا۔ اُنہُوں نے یاسونؔ کے گھر پر ہلّہ بول دیا تاکہ پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ کو ڈھونڈ کر ہُجوم کے سامنے لے آئیں۔


یہ سُن کر عوام بھی اُن کے ساتھ مِل گیٔے اَور پَولُسؔ اَور سِیلاسؔ کی مُخالفت پر اُتر آئے، اِس پر عدالت کے حاکموں نے اُن کی پوشاک پھاڑ کر اُنہیں ننگا کروا کر پِٹوانے کا حُکم دیا۔


چونکہ تُم مُجھ پر طیش میں آتے ہو اَور اَور تمہارا تکبُّر میرے کانوں تک پہُنچ گیا ہے، اِس لیٔے مَیں اَپنی نکیل تمہاری ناک میں اَور اَپنی لگام تمہارے مُنہ میں ڈالوں گا، اَور جِس راستہ سے تُم آئے ہو مَیں تُمہیں اُسی راستہ سے واپس لَوٹا دوں گا۔


وہ کون ہے جِس کی تُونے توہین اَور تکفیر کی ہے؟ تُونے کس کے خِلاف اَپنی آواز بُلند کی اَور تکبُّر سے اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھائیں؟ اِسرائیل کے قُدُّوس کے خِلاف!


اَے یَاہوِہ، سمُندر موجزن ہو گئے ہیں، سمُندروں نے غُلغُلہ مچا رکھا ہے؛ اَور سمُندروں کی لہریں تلاطم خیز ہیں۔


اَپنے مُخالفوں کا شوروغل، اَور اَپنے دُشمنوں کا غُلغُلہ جو ہمیشہ بُلند ہوتا رہتاہے نہ بھُولیں۔


جِس مقام پر آپ ہم سے مِلے وہاں آپ کے مُخالف گرجتے رہے ہیں؛ اُنہُوں نے نِشان کے طور پر اَپنے جھنڈے کھڑے کئے ہیں۔


چونکہ تُم مُجھ پر طیش میں آتے ہو اَور تمہارا تکبُّر میرے کانوں تک پہُنچ گیا ہے، اِس لیٔے مَیں اَپنی نکیل تمہاری ناک میں اَور اَپنی لگام تمہارے مُنہ میں ڈالوں گا، اَور جِس راستہ سے تُم آئے ہو، مَیں تُمہیں اُسی راستہ سے واپس لَوٹا دوں گا۔‘


اَے خُدا، آپ جِس کی میں سِتائش کرتا ہُوں، خاموش نہ رہیں،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات