Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 83:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 جو عینؔ دورؔ میں ہلاک ہُوئے وہ گویا زمین کی کھاد بَن گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 جو عَین دور میں ہلاک ہُوئے۔ وہ گویا زمِین کی کھاد ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 क्योंकि वह ऐन-दोर के पास हलाक होकर खेत में गोबर बन गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 کیونکہ وہ عین دور کے پاس ہلاک ہو کر کھیت میں گوبر بن گئے۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 83:10
10 حوالہ جات  

”مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اُن کا خُون خاک کی طرح اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔


تَب شاؤل نے اَپنے خادِموں سے کہا، ”میرے لیٔے کویٔی اَیسی عورت تلاش کرو جِس کا آشنا کویٔی جنّ ہو تاکہ میں جا کر اُس سے پُوچھوں۔“ اُنہُوں نے کہا، ”عینؔ دورؔ میں ایک عورت رہتی ہے جِس کا آشنا جنّ ہے۔“


یِسَّکاؔر اَور آشیر کی حُدوُد میں منشّہ کو بیت شانؔ، اِبلیعامؔ اَور دورؔ، عینؔ دورؔ، تعناکؔ اَور مگِدّوؔ اَور اُن کے باشِندے اُن کے گِردونواح کے قصبوں کے ساتھ ملے۔ (یہ تیسرا شہر نافوت تھا۔)


”وہ مہلک بیماریوں سے مَریں گے۔ اُن کے لیٔے نہ کویٔی ماتم کرےگا اَور نہ وہ دفنائے جایٔیں گے۔ بَلکہ اُن کی لاشیں گوبر کی مانند میدان میں پڑی رہیں گی۔ وہ تلوار اَور قحط سے ہلاک ہوں گے اَور اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔“


اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔


اَور اِیزبِلؔ کی لاش یزرعیلؔ کے کھُلے میدان میں کھیت کے گوبر کی طرح پڑی رہے گی یہاں تک کہ کویٔی نہ کہے گا، ’یہ اِیزبِلؔ ہے۔‘ “


جَیسے ہی بَراقؔ آگے بڑھا یَاہوِہ نے سیسؔرا اَور اُس کے رتھوں اَور لشکر کو تلوار سے پسپا کر دیا اَور سیسؔرا اَپنا رتھ چھوڑکر پیدل ہی بھاگ نِکلا۔


لیکن بَراقؔ نے رتھوں اَور لشکر کا حرُوشیت ہگّوئیمؔ تک تعاقب کیا۔ سیسؔرا کا سارا لشکر تلوار سے مارا گیا اَور ایک آدمی بھی باقی نہ بچا۔


قیشونؔ ندی اُنہیں بہا لے گئی، وُہی قدیم ندی جو قیشونؔ ندی ہے۔ اَے میری جان تُو قدم بڑھا اَور مضبُوط ہو۔


اُنہُوں نے مِدیانیوں کے دو سرداروں عوریبؔ اَور زئیبؔ کو پکڑ لیا اَور عوریبؔ کو عوریبؔ کی چٹّان پر اَور زئیبؔ کو زئیبؔ کے مے کے حوض کے پاس قتل کیا۔ اُنہُوں نے مِدیانیوں کا تعاقب کیا اَور عوریبؔ اَور زئیبؔ کے سَر کاٹ کر یردنؔ کے پاس گدعونؔ کے پاس لے آئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات