Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 82:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 اَے خُدا! اُٹھیں اَور زمین کا اِنصاف کریں، کیونکہ تمام قومیں آپ کی مِیراث ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اَے خُدا! اُٹھ۔ زمِین کی عدالت کر۔ کیونکہ تُو ہی سب قَوموں کا مالِک ہو گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 ऐ अल्लाह, उठकर ज़मीन की अदालत कर! क्योंकि तमाम अक़वाम तेरी ही मौरूसी मिलकियत हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اے اللہ، اُٹھ کر زمین کی عدالت کر! کیونکہ تمام اقوام تیری ہی موروثی ملکیت ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 82:8
14 حوالہ جات  

جَب ساتویں فرشتہ نے اَپنا نرسنگا پھُونکا تو آسمان سے بُلند آوازیں آنے لگیں جو یہ کہہ رہی تھیں: ”دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوؔند اَور اُن کے المسیح کی ہو گئی، اَور وہ اَبد تک بادشاہی کریں گے۔“


مُجھ سے مانگ، اَور مَیں قوموں کو تمہاری مِیراث، اَور ساری زمین کو تمہاری مِلکیّت بنا دُوں گا۔


وہ یَاہوِہ، کے سامنے گائیں گے کیونکہ وہ آ رہے ہیں، وہ جہان کی عدالت کرنے آ رہے ہیں۔ وہ راستی سے دُنیا کی اَور اَپنی سچّائی سے قوموں کی عدالت کریں گے۔


کیونکہ سلطنت یَاہوِہ ہی کی ہے اَور وُہی قوموں پر حُکومت کرتے ہیں۔


آپ اُٹھیں گے اَور صِیّونؔ پر رحم کریں گے، یہ وہ وقت ہے کہ آپ اُس پر ترس کھایٔیں، کیونکہ مُعیّن وقت آ چُکاہے۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں ذرا اِنتظار کرو، اُس دِن کا جَب مَیں تمہارے خِلاف شہادت دُوں گا۔ مَیں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ میں قوموں مملکتوں اَور بادشاہوں کو جمع کروں گا میں اُن پر اَپنا غیرت کا قہر نازل کروں گا۔ شدید قہر۔ میرا قہر آگ کی طرح ہوگا جو ساری دُنیا کو جَلا کر رکھ دے گا۔


لیکن مَیں پُر اُمّید ہوکر یَاہوِہ کی راہ دیکھوں گا، مَیں اَپنے مُنجّی خُدا کا اِنتظار کروں گا؛ میرے خُدا میری سُنیں گے۔


اُٹھیں اَور ہماری مدد کریں؛ اَور اَپنی لافانی مَحَبّت کے باعث ہمارا فدیہ دیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مظلوموں پر ظُلم ڈھانے کے سبب سے، اَور حاجتمندوں کے کراہنے کے باعث اَب مَیں اُٹھوں گا،“ اَور جِن پر وہ تہمت لگاتے ہیں، ”مَیں اُن کی حِفاظت کروں گا۔“


نیک آدمی زمین پر سے مٹا دئیے گیٔے؛ ایک راستباز بھی باقی نہیں۔ سَب لوگ خُون کی گھات میں لگے ہُوئے ہیں؛ ہر آدمی جال بچھا کر اَپنے بھایٔی کا شِکار کرتا ہے۔


جاگو، جاگو، اَے یَاہوِہ کے بازو، طاقت کے لباس کو پہن لو؛ گذشتہ ایّام کی طرح، اَور قدیم نَسلوں کی مانند، جاگ اُٹھ۔ کیا تُو وُہی نہیں جِس نے راحبؔ کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے، جِس نے اَژدہا کو آرپار چھیدا؟


اَے یَاہوِہ، اَپنے قہر میں اُٹھیں؛ اَور میرے دُشمنوں کے غیظ و غضب کے خِلاف کھڑے ہو جائیں۔ جاگیں، اَے میرے خُدا! اَور اِنصاف کا حُکم دیں۔


بے شک اِنسان کے خِلاف آپ کا غضب، آپ کی سِتائش کا باعث بنتا ہے، اَورجو آپ کے غضب سے بچ جاتے ہیں عِبرت حاصل کرتے ہیں۔


اَے جہاں کا اِنصاف کرنے والے اُٹھیں؛ اَور مغروُروں کو بدلہ دیں جِس کے وہ مُستحق ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات