Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




زبور 80:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 خُدا نے اُس کے لیٔے زمین تیّار کی، اَور اُس نے جڑ پکڑ لی اَور سارے مُلک میں پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تُو نے اُس کے لِئے جگہ تیّار کی۔ اُس نے گہری جڑ پکڑی اور زمِین کو بھر دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तूने उसके लिए ज़मीन तैयार की तो वह जड़ पकड़कर पूरे मुल्क में फैल गई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 تُو نے اُس کے لئے زمین تیار کی تو وہ جڑ پکڑ کر پورے ملک میں پھیل گئی۔

باب دیکھیں کاپی




زبور 80:9
17 حوالہ جات  

مَیں نے زنبوروں کو تمہارے آگے بھیجا جنہوں نے اُنہیں اَور دو امُوری بادشاہوں کو تمہارے سامنے سے بھگا دیا۔ یہ تمہاری تلوار یا کمان کا کمال نہیں تھا۔


آئندہ دِنوں میں یعقوب جڑ پکڑے گا، اِسرائیل پھُولے اَور پھلے گا اَور رُوئے زمین کو میووں سے بھر دے گا۔


آپ نے اُنہیں لگایا اَور اُنہُوں نے جڑ پکڑی؛ وہ بڑھتے ہیں اَور پھل لاتے ہیں۔ آپ کا نام تو ہمیشہ اُن کے لبوں پر رہتاہے لیکن آپ اُن کے دِلوں سے کافی دُور ہیں۔


ایک دفعہ پھر یہُوداہؔ کے گھرانے کے باقی بچے ہُوئے لوگ پھر سے گہری جڑ پکڑیں گے اَور درخت اُوپر تک پھُولے اَور پھلیں گے۔


اَور خُدا نے اُنہیں اِسرائیلیوں کے مُلک دے دئیے، اَور وہ دُوسروں کی محنت کے پھل کے وارِث بَن گیٔے۔


اَور یُوآبؔ نے جنگجو مَردوں کی تعداد داویؔد کو بتایٔی۔ اَور تمام اِسرائیل میں گیارہ لاکھ شمشیر زن مَرد مَوجُود تھے جِن میں یہُوداہؔ کے چار لاکھ ستّر ہزار شمشیر زن مَرد بھی شامل تھے۔


شُلومونؔ کے دَورِ ایّام میں یہُوداہؔ اَور اِسرائیل دانؔ سے لے کر بیرشبعؔ تک سلامتی سے رہتے تھے یعنی ہر شخص اَپنے انگور اَور اَپنے اَنجیر کے درخت کے نیچے محفوظ تھا۔


اَور یہُوداہؔ اَور اِسرائیل میں آبادی سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانند تھی۔ اَور وہ کھاتے پیتے اَور ہنسی خُوشی میں زندگی بسر کرتے تھے۔


اَور مَیں اَپنی قوم اِسرائیل کو ایک اَیسی سرزمین میں قائِم کروں گا جو اُن کا وطن ہوگا اَور اُنہیں وہاں سے کبھی نہ ہٹایا جا سکےگا۔ اَور بدکار لوگ اُنہیں دُکھ نہ دے سکیں گے جَیسا کہ وہ پہلے کیا کرتے تھے۔


کیونکہ آپ کے لوگ نہ تو اَپنی تلوار کے بَل پر اُس مُلک پر قابض ہُوئے، اَور نہ اُن کے بازو کی طاقت ہی نے اُنہیں فتح بخشی؛ بَلکہ وہ آپ کے داہنے ہاتھ، آپ کے بازو کی طاقت، اَور آپ کے چہرہ کے نُور سے فتحیاب ہُوئے، کیونکہ آپ کو اُن سے مَحَبّت تھی۔


اُس نے اُسے کھودا اَور اُس کے پتّھر الگ کئے اَور اُس میں بہترین انگوری بیلیں لگائیں۔ پہرا دینے کے لیٔے بُرج بنایا اَور انگور کا عرق نکالنے کے لیٔے کولہو بھی لگایا۔ پھر وہ انگور کی اَچھّی فصل کا منتظر رہا، لیکن اُس میں جنگلی انگور لگے۔


اُس دِن ”تُم ایک پھلدار تاکستان کا نغمہ گانا۔


پھر بھی مَیں نے تُمہیں ایک عُمدہ انگوری بیل، اَور بہترین قِسم کے بیج کی مانند اِنتخاب کرکے لگایا۔ پھر اَیسا کیا ہو گیا کہ تُم بے حقیقت ہو گئے اَور جنگلی بیل میں کیسے تبدیل ہو گئے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات